Bharat Express

بین الاقوامی

اقوام متحدہ نے 424 سے زائد سابق حکومتی اہلکاروں اور افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان کی من مانی گرفتاریوں اور حراستوں کی دستاویز پیش کی ہے جبکہ رپورٹ میں تشدد اور ناروا سلوک کے 144 سے زائد واقعات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ طالبان نے ابتدائی طور پر سابق حکومت اور بین الاقوامی افواج سے منسلک افراد کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستانی  گرین بیک کرنسی دوپہر ایک بجے کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں 298.65 پاکستانی روپئے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہی تھی، تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 پاکستانی روپئے کا ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی کرنسی (روپیہ) کل 297.13 پاکستانی روپئے پر بند ہوئی تھی۔

صدر کے غیر متوقع دعووں نے ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کئی لوگوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی لیڈر بابر اعوان نے ایک ویڈیو پیغام میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے از خود ایکشن لینے کی اپیل کی۔

ایمبیسی میکسیکو سٹی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہندوستانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی انتہائی افسوسناک واقعہ کے مجرموں کو جلد از جلد پکڑنے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین نے حالات کو قابو میں لانے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں ۔لیکن یکطرفہ کارروائیوں سے دشمنی کو ہوا ملتی ہے۔

ٹرمپ امریکہ کی تاریخ میں مواخذے کا سامنا کرنے والے ملک کے پہلے سابق صدر ہیں۔ جارجیا معاملے سرینڈر کرنے پر یہ اپریل کے بعد ان کی چوتھی گرفتاری ہوگی۔

جج فشر نے 18 اگست کے حکم نامے میں کہا کہ "امریکی عدالت برائے اپیل برائے نویں سرکٹ کے سامنے زیر التواء تہور رانا کی اپیل پر فیصلے تک ان کی ہندوستان حوالگی پر روک لگا دی گئی ہے۔"

بتایا گیا کہ ہفتہ کی رات دیر گئے تحصیل شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب دہشت گردوں نے مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 11 مزدور ہلاک ہو گئے۔

پاکستان کے 110 سال کے ایک بزرگ شخص نے خیبرپختونخوا کی ایک مسجد میں مہر کے طور پر 5,000 روپئے دے کر نکاح کرلیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر دو مرد اور ایک خاتون کو زخمی حالت میں پایا۔ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ خاتون بعد میں علاج کے دوران اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔