Saudi Arabia’s desire to bid for the 2034 FIFA World Cup : فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب تیار،لیکن ابھی 10 سال تک کرنا ہوگا انتظار
سعودی عرب نے 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے کے اپنے ارادے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی قیادت میں، 2034 کے لیے بولی کا مقصد عالمی سطح کا ٹورنامنٹ پیش کرنا ہے اور یہ سعودی عرب کی جاری سماجی اور اقتصادی تبدیلی اور فٹ بال کے لیے مملکت کے گہرے جذبے سے متاثر ہوگا
The Nobel Prize in Literature 2023: ناروے کے مصنف جون فوس کو 2023 کا دیا گیا ادب کا نوبل انعام
کیمسٹری میں اس سال کا نوبل انعام، جس کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا گیا، کوانٹم نقطوں کی دریافت اور ترکیب کے لیے مونگی جی باوینڈی، لوئس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیموف کو دیا گیا۔
One arrested for protesting in support of Khalistan: لندن میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے خالصتان کی حمایت میں احتجاج کرنے کے معاملے میں ایک شخص گرفتار
فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہی اس شخص کی شناخت ہوسکے گی، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان تقریباً ایک درجن افراد میں شامل ہے جن کی شناخت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 19 مارچ کو خالصتان کی حمایت میں بھارتی ہائی کمیشن پر حملے کے سلسلے میں کی ہے
Nobel Prize in Chemistry 2023: کیمسٹری میں مونگی باوندی، لوئس بروس اور الیکسی ایکیموف کو کوانٹم ڈاٹس کی دریافت کے لیے دیا گیا نوبل ایوارڈ
کیمسٹری کا نوبل انعام اس ہفتے دیا جانے والا تیسرا ایوارڈ ہے۔ منگل کے روز، فرانس کے پیئر اگوسٹینی، ہنگری-آسٹریا کے فرینک کراؤز اور فرانکو-سویڈن کے این ایل ہولیئر نے فزکس کا نوبل انعام جیتا۔
Khalistani supporters protest outside Indian High Commission in London:لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر خالصتانی حامیوں کا احتجاج، ترنگا جلایا گیا، این آئی اے کا انتہائی مطلوب پما بھی شامل
خالصتانی حامیوں نے برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دوریسوامی کو گرودوارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ برطانوی حکومت کو واقعے کی معلومات دینے کے ساتھ ساتھ حکومت ہند سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے
Two people of Indian origin confessed to fraud in America: امریکہ میں ہند نژاد دو افراد نے کووڈ فنڈ سے متعلق لاکھوں ڈالر کے فراڈ کا کیا اعتراف
بیان کے مطابق، دھوکہ دہی میں ملوث تین دیگر افراد نے مجموعی طور پر 1.4 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ وصول کیے۔ ملزمان کو اگلے سال 4 جنوری کو سزا سنائی جائے گی جس میں ہر مجرم کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی سزا ہو سکتی ہے۔
Italy Bus Accident: اٹلی کے شہر وینس میں درد ناک سڑک حادثہ، 21 افراد جاں بحق، وزیراعظم میلونی کا اظہار افسوس
ملک کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، میں اس سانحے پر نظربنائے ر کھنے کے لئے میئر Luigi Brugnaro اور (ٹرانسپورٹ) وزیر میٹیو سالوینی سے رابطے میں ہوں۔
Leave by November 1 or face forcible expulsion: غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
جلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو ہم نے یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ اس تاریخ تک رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے ممالک میں واپس چلے جائیں اور اگر وہ یکم نومبر تک واپس نہیں جاتے تو ریاست کے جتنے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں وہ اس بات کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے ایسے افراد کو ڈی پورٹ کریں گے۔
The Nobel Prize in Physics 2023: فزکس کے نوبل انعام کا کیا گیا اعلان، پیئر اگوسٹینی، فیرنک کراؤز اور این ایل ہولیئر کو دیا گیا ایوارڈ
نوبل کمیٹی برائے فزکس کی سربراہ ایوا اولسن نے کہا، "اب ہم الیکٹران کی دنیا کے لیے دروازے کھول سکتے ہیں۔ اٹوسیکنڈ فزکس ہمیں الیکٹران کے زیر انتظام میکانزم کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اگلا مرحلہ ان کا استعمال ہوگا۔"
Dolphins Death: ایمزون ندی سے ڈولفن مچھلی کی 120 لاشیں برآمد، سائنسدانوں نے بتائی حیران کن وجہ
شدید گرمی اور خشک سالی کے علاوہ دریا میں آکسیجن کی سطح کی کمی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایمیزون برانچ ٹیفے کی کسی بھی قسم کے بیکٹیریل انفیکشن کے لیے بھی باریک بینی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔