Gaza-Israel War: غزہ میں ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں 500 نابالغوں سمیت تقریباً 1200 افراد، جنوبی لبنان میں چار افراد کی ہلاکت
وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ محصور ساحلی انکلیو میں 12,500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں 61 فلسطینی جاں بحق اور 1250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
Israel-Hamas War: دنیا کا سب سے بڑا کتاب میلہ اسرائیل اور حماس جنگ سے متاثر، متعدد مسلم اشاعتی گروپوں نے اختیار کی دستبرداری
متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی اور امارات پبلشرز ایسوسی ایشن نے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم قومی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ مصر میں عرب پبلشرز ایسوسی ایشن نے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
Only four or five days of food stocks left in Gaza: UN agency: غزہ میں حالات انتہائی خراب، تین سے چار دنوں کے اندر بڑے پیمانے پر ہوسکتی بھوک مری
ڈبلیو ایف پی کے مشرق وسطیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ دکانوں میں موجود اسٹاک چند روز کی ضروریات سے بھی کمی کے قریب پہنچ رہے ہیں، شاید چار یا پانچ دن کا کھانے کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ اسے امداد اور طبی سامان کی فراہمی کے لیے غزہ تک فوری رسائی کی ضرورت ہے۔
Journalist casualties in the Israel-Gaza conflict: فلسطین اسرائیل جنگ میں اب تک درجن بھر سے زائد صحافی ہوچکے ہیں ہلاک، جانئے حتمی تعداد
فلسطین اسرائیل جنگ میں اب تک قریب16 صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہر دن کسی نہ کسی کونے میں کم سے کم ایک صحافی ضرور موت کا شکار ہورہا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ یعنی CPJ جنگ میں مارے گئے، زخمی ہونے، حراست میں لیے گئے یا لاپتہ ہونے والے صحافیوں کی تمام رپورٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔
Israel Palestine Conflict: زمینی حملے سے مختلف ہو سکتا ہے جنگ کا اگلا مرحلہ، اسرائیلی فوج کا انتباہ
عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں 11 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ غزہ میں صحت کی سہولیات پر 115 حملے ہوئے ہیں اور انہیں بیماری کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔
Hamas Israel War: اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو مارنے سے گریز کرے، 81 فیصد امریکیوں کی رائے
81 فیصد شرکا نے اس بیان سے اتفاق کیا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنے انتقامی حملوں میں شہریوں کو ہلاک کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور 19 فیصد نے اس بیان سے اختلاف کیا۔
1030 children have been killed in Gaza since October 7th:جسمانی اعضاء، لاشوں کی شناخت بھی نہیں کی جا سکتی، کفن پر صرف ایک حوالہ نمبر درج ہے
وزارت صحت کے ڈائریکٹرمنیرالبرش نے کہا کہ انہوں نے اس طریقہ کار کا سہارا اس وقت لیا جب انہیں قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق متاثرین کو دفنانے کے لیے ضروری ہم سہولیات نہ مل سکیں۔
Israel-Palestine Conflict: حماس کے ذریعہ یرغمال بنائی گئی لڑکی کا ویڈیو آیا سامنے، لڑکی نے جو کہا وہ آپ کو بھی دیکھنا چاہئے
Israel-Hamas Conflict: حماس نے ٹیلی گرام چینل پرویڈیو کے ایک کیپشن ڈالتے ہوئے جانکاری دی کہ القاسم بریگیڈ کے مجاہدین غزہ میں ایک خاتون قیدی کو میڈیکل سہولیات دے رہے ہیں۔
Hamas Israel War: بائیڈن کل جائیں گےاسرائیل،نیتن یاہو نے کہا- دشمن ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کریں، نتائج بہت خطرناک ہوں گے
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کو حماس اور دیگر گروپ سے محفوظ رکھے اور مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ کو کردیا نظر انداز، گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد فلسطین سے متعلق کہہ دی یہ بڑی بات
امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن اس مشن پر نکلے ہوئے ہیں کہ عرب ممالک اسرائیل پر ہوئے حملوں کے بعد حماس کی تنقید کریں۔ ساتھ ہی اپنے یہاں ہو رہے گھریلو احتجاجی مظاہرہ کو بھی عرب ممالک روکیں۔