Ceasefire to begin Friday 7am: غزہ میں جنگ بندی جمعہ کی صبح سات بجے سے ہوگی شروع، اسرائیل نے حماس کی تمام شرطوں کو کیا قبول
جنگ بندی، جو ابتدائی طور پر چار دن تک جاری رہے گی، کا اعلان کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بدھ کے اوائل میں کیا گیا تھا اور اس سے تشدد میں مزید پائیدار توقف کی امید پیدا ہوئی ہے۔معاہدے کے تحت حماس 240 سے زیادہ اسرائیلی یرغمالیوں میں سے کم از کم 50 کو رہا کرے گی ۔
Kentucky town ordered to evacuate after train derails: امریکی شہر کینٹکی میں انتہائی خطرناک کیمیکل کا اخراج، ایمرجنسی نافذ کر، علاقے کو خالی کرنے کا حکم
حکام نے مقامی لوگوں سے جائے حادثہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ ٹرین کا انتظام کرنے والی کمپنی CSX نے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
No Gaza captives will be released before Friday: غزہ جنگ بندی کیوں ملتوی ہوئی؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا تھا کہ جنگ بندی صبح 10 بجے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے توقع ظاہر کی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جھڑپوں میں وقفے کے آغاز کا اعلان 24 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔
Geert Wilders: نیدرلینڈ کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں حجاب-قرآن پر پابندی کا مطالبہ اور نوپور شرما کے بیان کی حمایت کرنے والے گیئرٹ ولڈرز
Geert Wilders نیدرلینڈ میں پارٹی فار فریڈم کے رہنما ہیں، جن کی شبیہ اسلام مخالف ہے۔ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ نیدرلینڈ میں مساجد اور قرآن پر پابندی لگنی چاہیے۔ انہوں نے نوپور دکشٹ کے پیغمبر اسلام سے متعلق بیان کی حمایت کی تھی۔
Israel-Hamas War Ceasefire Deal: اسرائیل نے ایک دن کے لئے ملتوی کیا سیز فائر، نیتن یاہو کے بیان سے اس کی نیت پر اٹھا سوال
Israel Hamas War Ceasefire Deal: اسرائیل-حماس کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے کو ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے متعلق اسرائیلی فوج نے وجہ بھی بتائی ہے۔
Israel Hamas War: پروفیسر سمیع العریان نے جاری کی رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست
العریان نے کہا کہ، "7 اکتوبر سے پہلے، کسی نے ان فلسطینیوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، جو اسرائیل کے ظلم کا شکار ہیں اور ان کی آزادی سے انکاری ہیں۔"
Young Americans are picking up the Qur’an: امریکہ کی نوجوان نسل فلسطینیوں کے جذبہ ایمانی کو سمجھنے کیلئے قرآن پاک کا کررہی ہے مطالعہ
امریکہ کی نوجوان نسل فلسطینیوں کے جذبہ ایمانی اور قوت استقامت کو سمجھنے کیلئے قرآن مقدس کا مطالعہ تیز کردیا ہے ۔ ان سے میں سے بہت سے نوجوان گزشتہ چند سالوں میں دائرے اسلام میں داخل ہوچکے ہیں ۔ البتہ حماس اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایک بار پھر نوجوان امریکہ قرآن پاک کے مطالعے کی طرف تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔
North Korea: شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ خلا میں تعینات کر دیا، کم جونگ کے اس قدم سے امریکا اور جاپان پریشان
شمالی کوریا مستقبل میں اس طرح کے مزید جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ شمالی کوریا کے اس قدم سے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
This is not war,This is terrorism: Pope Francis: اسرائیل-حماس جنگ اب جنگ نہیں ہے،بلکہ دہشت گردی میں تبدیل ہوچکی ہے:پوپ فرانسس
پوپ نے کہا کہ انہوں نے براہ راست سنا ہے کہ تنازعہ میں "دونوں فریق کس طرح کا شکار ہیں۔جنگیں یہی کرتی ہیں۔ لیکن یہاں ہم جنگوں سے آگے نکل چکے ہیں۔ یہ جنگ نہیں ہے۔ یہ دہشت گردی ہے۔انہوں نے لوگوں کو دعاؤں کے لیے کہا تاکہ دونوں فریق "جذباتی اندازمیں مزید آگے نہ بڑھیں، جس کا نتیجہ ہلاکت اور موت ہے۔
India Canada Tensions: بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لئے شروع کی ویزا سروس
حکومت کے اس فیصلے کے بعد کینیڈین شہریوں کے لیے ہر قسم کی ویزا سروسز شروع ہو گئی ہیں۔ اس میں سیاحتی ویزے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انٹری ویزا، بزنس ویزا، میڈیکل ویزا اور کانفرنس ویزا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔