Bharat Express

بین الاقوامی

لداخ میں ہندوستانی چرواہوں کو روکے جانے اور ان کے ساتھ بحث کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے لکھا ہے، 'چین اپنی حرکات سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اب لداخ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

  شکایت میں منیکا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انصاف کے مفاد میں خان اور بشریٰ کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اکثر روحانی علاج کی آڑ میں ان کی غیر موجودگی میں گھنٹوں ان کے گھر جاتے تھے جو نہ صرف ناپسندیدہ بلکہ غیر اخلاقی بھی تھا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس ہر اُس سنجیدہ اور عملی اقدام کا خیر مقدم کرے گی جو قیدیوں کے تبادلے سمیت غزہ میں جنگ و محاصرے کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی دوبارہ بحالی کا باعث بنے۔ واضح رہے کہ پیرس میں امریکہ، اسرائیل، مصر اور قطر کے مذاکرات کار غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے کسی نتیجے تک پہنچے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت ’آئی سی جے ‘ میں گھسیٹنے پر جنوبی افریقہ کی ستائش کرتے ہوئے حکومت ہند اور مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ بنائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ یہ تبدیلی دھیرے دھیرے کی جائے گی تاکہ پاکستان میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔جیسا کہ ماضی میں کچھ دوسرے ممالک میں دیکھا گیا ہے۔

سائفرکیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرعمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو 10-10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

ہندوستانی بحریہ نے 28 اور 29 جنوری کو بحیرہ عرب میں دو جہازوں کو ہائی جیک ہونے سے بچایا تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے اتوار کو سب سے پہلے ایرانی جہاز ایف بی ایران کو ہائی جیک ہونے سے بچایا۔

ہندوستان ان 10 پڑوسی ممالک کی فہرست میں شامل تھا، جنہوں نے پیر کو کابل میں طالبان کی طرف سے بلائی گئی سفارت کاروں کے نمائندوں کی میٹنگ میں حصہ لیا۔

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ ہونے کے معاملے میں 4 افراد کو پھانسی کی سزا دے دی ہے۔ یہ بمباری مہم کو انجام دینے کے لئے عراق کے کردستان علاقے سے غیرقانونی طریقے سے ایرانی علاقے میں داخل ہو رہے تھے۔

25 سالہ طالب علم وویک سینی جارجیا کے لیتھونیا میں ایک اسٹور میں کام کرتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والا ایک بے گھر شخص تھا۔ ملزم کی شناخت جولین فاکنر کے نام سے ہوئی ہے۔