Bharat Express

بین الاقوامی

گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی لیڈران سری لنکا کو کچاتھیو جزیرہ دینے کے معاملے پر نہرو اور اندرا گاندھی کی قیادت والی سابقہ ​​کانگریس حکومتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس نے لڑکی کی شناخت کر لی ہے اور اس کا سراغ لگا لیا ہے اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ ان کی حفاظت میں ہے۔ گھانا کی حکومت نے ابھی تک اس متنازعہ شادی پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔گرلز ناٹ برائیڈز نامی  ایک  این جی او کے مطابق، گھانا میں لڑکیوں کی ایک نمایاں فیصد بالغ ہونے سے پہلے ہی شادی کر لیتی ہے۔

تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ تائی پے کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ تاہم پڑوسی ملک جاپان زلزلے کے بعد الرٹ ہو گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی سے 224 ووٹ لے کر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل مخالف سنی اتحاد کونسل کے راجہ عنصر محمود نے 81 ووٹ حاصل کیے۔

مظاہرین اور مظاہروں میں سے بہت ساروں کی قیادت یرغمالیوں کے اہل خانہ کرتے رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ نیتن یاہو حکومت ان کے عزیزوں کو رہائی دلانے کے لیے نہیں ہے بلکہ قوم کو تقسیم کر کے اس پر حکمرانی کے لیے ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے اپنی زمین پرکئے گئے حملے سے ایران کا غصہ ساتویں آسمان پرپہنچ گیا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے حملے کا منہ توڑجواب دینے کی بات کہی گئی ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہو رہا ہے۔

الجزیرہ ملک قطر کا ایک میڈیا گروپ ہے جس کا صدر دفتر دوحہ میں قطر ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کمپلیکس میں ہے۔ یہ گروپ اپنے بہت سے چینلز کے ذریعے عربی اور انگریزی میں خبریں نشر کرتا ہے۔ الجزیرہ کو قطر کی حکومت سے بھاری فنڈنگ ​​ملتی ہے تاہم الجزیرہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی حکومت کی طرف سے اس پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

یوکرینی خاتون تین سال قبل ملازمت کی تلاش میں دبئی آئی تھیں جہاں اس نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے ایک دن بعد دل کا دورہ پڑنے سے روزے کی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا۔

چین اپنے اقدامات سے باز نہیں آرہا ہے۔ ڈریگن، جو اروناچل پردیش پر مسلسل اپنا دعویٰ پیش کر رہا ہے، اس دوران اروناچل کے 30 نئے ناموں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے۔