Trump hints at attack on Iran: بورڈ آف پیس کی پہلی نشست، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا دیا اشارہ
اجلاس کے دوران امریکی صدر نے حماس سمیت دیگر عالمی مسائل پر بھی اظہارِ خیال کیا اور بورڈ آف پیس کو عالمی قیادت کا اب تک کا سب سے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے لیڈر اس فورم کے ذریعے عالمی امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔
Macron on Criticism of Rafale Deal: رافیل معاہدے پر تنقید ناقابلِ فہم، اس میں بھارتی پرزے استعمال ہوں گے: ایمانوئل میکروں
فرانسیسی صدر نے کہا کہ بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی تعاون دونوں ممالک کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے اور مستقبل میں رافیل طیاروں کی مشترکہ تیاری (کو پروڈکشن) کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ پنڈوبیوں کے شعبے میں بھی اسی نوعیت کا تعاون ممکن ہوگا۔
Marco Rubio to meet Netanyahu on Iran issue: ایران معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کی نتن یاہو سے ممکنہ ملاقات، ہفتے کے اختتام تک حملے کی قیاس آرائیاں تیز
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز امریکی قومی سلامتی کونسل کے سینئر حکام نے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے درکار تمام افواج مارچ کے وسط تک تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔
Yoon Sentenced to Life Imprisonment: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو عمر قید کی سزا، مارشل لا کیس میں بڑا فیصلہ
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سابق صدر کی جانب سے جاری کیا گیا مارشل لا کا حکم دراصل بغاوت کے مترادف تھا۔ فیصلے کے مطابق یون نے پارلیمانی نظام کو کمزور کرنے کے مقصد سے قومی اسمبلی کے علاقے میں فوج تعینات کرنے کی کوشش کی تھی۔
Pakistan Politics: عمران خان سے ’ڈیل‘ پر پھنسی شریف حکومت، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو دینی پڑ رہی ہے صفائی
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ’’غیر سیاسی رویہ رکھنے والا‘‘ اور ’ضدی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومبر 2024 کے احتجاجی مظاہروں کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان ایک سنجیدہ رابطہ کاری کی کوشش بھی کی گئی تھی۔
Pakistan Gas Explosion: پاکستان کے کراچی میں گیس دھماکہ، 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کے لیک ہونے کے باعث شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا حصہ گر گیا اور کم از کم 13 ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
India AI Impact Summit 2026: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کی بھارت کی تعریف، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی اپیل
سمٹ کے دوران صدر میکرون نے وزیر اعظم مودی سے ایک اہم اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور امید ظاہر کی کہ بھارت بھی اسی سمت میں پیش رفت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کے تحفظ اور ذہنی صحت کے پیش نظر اس طرح کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
Google CEO Sundar Pichai: بھارت میں تبدیلی کی رفتار قابل تحسین، اے آئی اربوں زندگیوں میں انقلاب لا سکتی ہے: سندر پچائی
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بے حد متاثر ہیں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) اربوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت انقلاب لا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کے حوالے سے دنیا کو جرات مندانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ اس کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
French President Emmanuel Macron: انڈیا اے آئی سمٹ 2026: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا خطاب، بھارت کے ڈیجیٹل انقلاب کو سراہا
انڈیا اے آئی سمٹ 2026 کے چوتھے دن فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اے آئی امپیکٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی ڈیجیٹل پیش رفت کو بھرپور انداز میں سراہا۔ صدر میکرون نے کہا کہ بھارت نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو دنیا کا کوئی اور ملک نہیں کر سکا۔
Attack on CPEC route in Pakistan: پاکستان میں سی پیک روٹ پر حملہ، پولیس اسٹیشن اور کسٹمز آفس پر فائرنگ، دو افراد ہلاک
سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد بھاری پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ تفتیش جاری ہے اور حکام نے کہا ہے کہ حملے میں شامل افراد کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔





