Bharat Express

بین الاقوامی

شمالی کوریا مستقبل میں اس طرح کے مزید جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ شمالی کوریا کے اس قدم سے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

پوپ نے کہا کہ انہوں نے براہ راست سنا ہے کہ تنازعہ میں "دونوں فریق کس طرح کا شکار ہیں۔جنگیں یہی کرتی ہیں۔ لیکن یہاں ہم جنگوں سے آگے نکل چکے ہیں۔ یہ جنگ نہیں ہے۔ یہ دہشت گردی ہے۔انہوں نے لوگوں کو دعاؤں کے لیے کہا تاکہ دونوں فریق "جذباتی اندازمیں مزید آگے نہ بڑھیں، جس کا نتیجہ ہلاکت اور موت ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد کینیڈین شہریوں کے لیے ہر قسم کی ویزا سروسز شروع ہو گئی ہیں۔ اس میں سیاحتی ویزے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انٹری ویزا، بزنس ویزا، میڈیکل ویزا اور کانفرنس ویزا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے یرغمالیوں کے معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل کی جنگی کابینہ میں شامل حکام نے 6 گھنٹے طویل اجلاس کیا جس کے بعد قطر، مصر اور امریکہ کی بین الاقوامی کوششوں سے طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

امریکی میڈیا نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تبادلے کا معاہدہ 4 روزہ جنگ بندی کے دوران دو مراحل میں ہوگا۔ معاہدے کے تحت حماس اپنے پہلے مرحلے میں تقریباً 50 اسرائیلی خواتین اوربچوں کو رہا کرے گا، جس کے بدلے میں اسرائیل تقریباً 150فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، ان میں زیادہ ترخواتین اور نابالغ ہیں۔

چینل 12 کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مغویوں کی رہائی جمعرات یا جمعہ کو شروع ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی 50 یرغمالیوں کے بعد مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

جنگ بندی اور رہائی کے سلسلے میں ایک اور نئی جانکاری یہ ملی ہے کہ اسرائیل نے اپنے تمام ڈائریکٹر جنرل کو اس معاہدے سے متعلق جانکاری دے دی گئی ہے اور بہت جلد یہ تما م ڈائریکٹرز ایک میٹنگ کرنے جارہے ہیں جس میں یہ طے ہوگا کہ کہ شہریوں کو کیسے محفوظ طریقے سے نکالا اور بھیجا جاسکتا ہے ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تنازعہ کے سیاسی حل پر زور دیا جس میں برکس کا یہ بلاک حصہ لے سکتا ہے اور اس کے حل تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین کا منگل کے روز ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔ جبکہ یہ میچ فلسطین کے ہوم گیم کے طور پر شیڈول تھا، اسے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملوں کے بعد کویت منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے پیغام پر پڑوسی ملک جنوبی ایشیا اور سارک کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کے دستخط ہیں۔ درحقیقت بنگلہ دیش کبھی مشرقی پاکستان کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تاہم 1971 میں بھارت کے ساتھ جنگ ​​میں پاکستان کو شکست ہوئی اور پھر مشرقی پاکستان اسلام آباد کے قبضے سے آزاد ہوا۔ مشرقی پاکستان بعد میں بنگلہ دیش بن گیا۔