Bharat Express

Ukraine: یوکرینی خاتون نے قبول کیا اسلام، 24 گھنٹے بعد روزے کی حالت میں کر گئی انتقال

یوکرینی خاتون تین سال قبل ملازمت کی تلاش میں دبئی آئی تھیں جہاں اس نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے ایک دن بعد دل کا دورہ پڑنے سے روزے کی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا۔

یوکرینی خاتون نے قبول کیا اسلام، 24 گھنٹے بعد روزے کی حالت میں کر گئی انتقال

Ukraine: متحدہ عرب امارات میں ایک یوکرینی خاتون نے اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرتے ہی اس نے روزہ رکھا جس کے صرف چوبیس گھنٹے بعد وہ خاتون روزے کی حالت میں انتقال کر گئی۔ انتقال کرنے والی یوکرینی خاتون کے جنازے میں بڑی تعداد میں اماراتی شہریوں اور تارکین وطن نے شرکت کی۔ سبق ویب نے الحدث چینل کے حوالے سے بتایا کہ امارات کی جنازہ سروسز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے 29 سالہ یوکرینی خاتون ڈاریا کوٹسارینکو کی وفات کا اعلان کیا، جبکہ ان کی تدفین القصیص مقبرے میں کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ،یوکرینی خاتون تین سال قبل ملازمت کی تلاش میں دبئی آئی تھیں جہاں اس نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے ایک دن بعد دل کا دورہ پڑنے سے روزے کی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا۔ یوکرینی خاتون کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس کے علاوہ نمازجنازہ کی ویڈیوزاور تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Pakistan Toshakhana Case: عمران خان-بشریٰ بی بی کو بڑی راحت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کی 14 سال کی سزا

واضح رہے کہ یوکرینی خاتون کا کوئی رشتہ دار دبئی میں نہیں رہتا تھا، لیکن باوجود اس کےسوشل میڈیا پر انتقال کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں افراد نے جنازے میں شرکت کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوکرینی خاتون ایک عرصے سے اسلام کے بارے میں مطالعہ کررہی تھیں۔کافی  مطالعہ کرنے کے بعد رمضان میں امارات کی ایک مسجد میں انہوں نے اسلام کو اپنے مذہب کے طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read