ہندودستان کی بڑی کارروائی سے بوکھلا گئے ہیں پاکستانی وزیراعظم۔ (فائل فوٹو)
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان نے ‘آپریشن سندور’ لانچ کیا ہے اور پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا۔ معاملے پرپڑوسی ملک کے وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ (7 مئی، 2025) کو 3 بجکر 3 منٹ پرکہا کہ ہوشیار دشمن نے پاکستان کے پانچ علاقوں پرکائرانہ حملہ کیا ہے۔ ہندوستان نے جو جنگ تھوپنے کی کوشش کی ہے، پاکستان کو پورا حق ہے کہ وہ اس کا زبردست جواب دے اور ہم جواب دے بھی رہے ہیں۔ پورا ملک پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور پورے پاکستانی قوم کا حوصلہ اور جذبہ کافی اعلیٰ ہے۔ پاکستان اور پاکستانی فوج جانتی ہے کہ دمشن سے کیسے نمٹنا ہے۔ ہم دشمن کو اس ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
#OperationSindoor | Pakistan Prime Minister Shehbaz Sharif tweets “The cunning enemy has carried out cowardly attacks on five locations in Pakistan. Pakistan has every right to respond forcefully to this act of war imposed by India, and a forceful response is being given. The… pic.twitter.com/SAfeNvusbN
— ANI (@ANI) May 6, 2025
پاکستانی فوج کی طرف سے آیا بیان
ہاکستانی فوج کے ترجمان کا بھی بیان آگیا ہے۔ اس میں کہا ہے کہ 5 شہروں پر ہندوستانی میزائل حملوں میں کم ازکم تین کی موت ہوئی ہے اور12 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن سندورپرہندوستانی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہماری کارروائی مرکوزہے اورہندوستان ہمیشہ غیرمشتعل رہا ہے۔ پاکستان کی کسی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ہندوستان نے اہداف کے انتخاب میں بہت تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ اقدامات پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد اٹھائے گئے ہیں، جس میں 26 ہندوستانی اورایک نیپالی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ہم اپنے عزم کو پورا کررہے ہیں کہ اس حملے کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ آپریشن سندورپروزارت دفاع کا بیان آیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مسلح اہلکاروں نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور حملے کا حکم دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


