Bharat Express

Indian Embassy: مراکش میں زلزلے سے کسی ہندوستانی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں

مراکش کی وزارت داخلہ نے ہفتے کو دیررات اطلاع فراہم کی کہ زلزلے میں 2,012 افراد ہلاک اور کم از کم 2,059 زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں سے 1,404 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ

Indian Embassy: فی الحال مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے کسی بھی ہندوستانی شہری کے متاثر ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہاں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے یہ اطلاع دی۔

مراکش میں جمعے کی رات گئے 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2000 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سفارت خانے نے مراکش میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو صبر سے کام لینے اور مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے ہفتے کو دیررات اطلاع فراہم کی کہ زلزلے میں 2,012 افراد ہلاک اور کم از کم 2,059 زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں سے 1,404 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

زلزلے کے بعد  رباط میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہفتہ کو ایک ایڈوائزری جاری کی اور کہا کہ وہ ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سفارتخانے نے کہا، “زلزلے سے کسی ہندوستانی شہری کے متاثر ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔”

انہوں نے مراکش میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور وقتاً فوقتاً مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری،ہدایات پر عمل کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہری سفارت خانے کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کر سکتے ہیں جو کسی بھی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔

اس سے قبل مراکش میں ہندوستانی سفارت خانے نے زلزلہ متاثرین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ “ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔”

  وزیر اعظم نریندر مودی نے مراکش میں زبردست زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہفتے کے روز جی 20 سربراہی اجلاس کے آغاز میں اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ “پوری عالمی برادری اس مشکل وقت میں مراکش کے ساتھ ہے اور ہم انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

بھارت ایکسپریس