Bharat Express DD Free Dish

Israel Iran Conflict: اسرائیلی فوج کی بڑی کارروائی، ایران آرمی کے نئے چیف آف اسٹاف علی شادمانی کوتہران میں ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکہ نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی لوگوں کو تہران خالی کردینا چاہئے۔ وہیں دوسری طرف اسرائیل کے کئی شہروں میں دھماکے کی خبر ملی ہے۔ تل ابیب کے شمال میں ہرجلیا میں خطرناک دھامکہ ہوا ہے۔ 

اسرائیلی ڈیفنس فورسیز(آئی ڈی ایف) نے منگل کے روزایران کی مسلح افواج کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف اسٹاف اوراعلیٰ فوجی کمانڈروں میں سے ایک علی شادمانی کوبھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے علی شادمانی کی ہلاکت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تہران میں ایک مینڈ ہیڈ کوارٹرمیں پیراورمنگل کی درمیانی شب میں علی شادمانی فضائی حملوں میں مارا گیا۔

آئی ڈی ایف کے مطابق، شادمانی ایران کی مسلح افواج کی ایمرجنسی کمانڈ اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈرتھے جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) اور ایرانی فوج دونوں کی قیادت کرتے تھے۔ وہ اسرائیل کے خلاف ایران کے جنگی منصوبے کی تشکیل میں کلیدی کردارادا کررہا تھے۔ 13 جون کو اسرائیلی سیکورٹی فورسزکے آپریشن رائزنگ لائنزکے افتتاحی حملے میں ان کے پیشرو میجرجنرل غلام علی راشد کی ہلاکت کے بعد انہیں ایران کی مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقررکیا گیا تھا۔

ایران نے پھرکیا میزائل حملہ

ایران نے ایک بار پھر سے اسرائیل کوسخت جواب دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے رات میں تین بارحملہ کیا گیا۔ اس دوران اس نے کم ازکم 10 میزائلیں داغی ہیں۔ حالانکہ ایران کی طرف سے اس پرردعمل نہیں آیا ہے۔ وہیں میڈیا کی خبروں کے مطابق، اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے شمال میں ہرجلیا میں خطرناک دھماکہ ہوا ہے۔ ایران کے ساتھ چل رہی جنگ اب مزید شدت اختیارکرتی جا رہی ہے۔

ایران میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کی تیاری

وہیں دوسری جانب، ایران میں کافی بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری رہتے ہیں۔ انہیں نکالنے کے لئے آپریشن شروع ہوچکا ہے۔ سبھی لوگوں کوہندوستانی سفارت خانہ کے رابطے میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہیں اپنا رابطہ نمبراورمقام شیئرکرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔

اسرائیلی سفیرنے ایران کو دی وارننگ

اسرائیلی سفیرنے ایران کے ساتھ چل رہی جنگ سے متعلق ردعمل ظاہرکیا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید جارحانہ کارروائی ہوگی۔ اسرائیل کے سفیریچیئل لیٹر نے گزشتہ سال حزب اللہ کے خلاف پیجرحملے کا حوالہ دیا اورکہا کہ ہم نے کئی حیران کن کام کئے ہیں۔ جب معاملہ ختم ہوگا تو خود بخود پتہ چل جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔