واشنگٹن/تہران: امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی کے دوران ایران کے شہربوشہرسمیت کئی علاقوں میں زبردست دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر کسی نئے حملے کی تردید کی ہے۔ اس دوران، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامن نیتن یاہوسے ٹیلی فون پربات کی۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دونوں لیڈران نے مختلف معاملات پرگفتگوکی اوردونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اورتعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہوکوخلیجی خطے میں امریکہ کی حالیہ سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔
امریکی حملوں میں ایران کے 8 اہلکار ہلاک
ایران سے وابستہ فارس نیوزایجنسی کے مطابق، گزشتہ رات امریکی فضائی حملوں میں ایران کی فضائیہ اوربحریہ کے مجموعی طور پر8 اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس خبرکی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے، جبکہ امریکی حکومت نے نئے حملے کی تردید کی ہے۔
بحرین اور کویت کا فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
بحرین اور کویت نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا۔ بحرین کی دفاعی فورس نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے عام شہریوں کومسلسل نشانہ بنا رہا ہے، جسے ملک کے خلاف ’مسلسل جارحانہ رویہ‘ قراردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام فوجی یونٹ ملکی دفاع کے لیے مکمل طورپرتیارہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حملوں کے بعد ملنے والی کسی بھی مشتبہ یا نامعلوم چیز کے قریب نہ جائیں اورنہ ہی اسے ہاتھ لگائیں۔ بحرین نے مزید کہا کہ شہری آبادی اورنجی املاک کونشانہ بنانے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کا دانستہ استعمال بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کویت میں میزائل اور ڈرون حملے ناکام
کویت کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ فوج نے علی الصبح تین بیلسٹک میزائل، ایک کروزمیزائل 10 ڈرون مار گرائے۔ اگرچہ ان کے ملبے سے مختلف مقامات پر نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔ جمعرات کی صبح پورے کویت میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے، جبکہ گرے ہوئے ملبے کوہٹانے کے لیے بم ناکارہ بنانے والی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




