Bharat Express DD Free Dish

US Attack on Iran’s Kharg Island: امریکہ کا ایران کے خارگ جزیرے پر بڑا حملہ، ٹرمپ نے فوجی ٹھکانہ تباہ کرنے کا کیا دعویٰ

خارگ جزیرے  ایران کے لیے نہایت اہم مقام ہے اور کچے تیل کی برآمد کے لیے اس کے سب سے بڑے مراکز میں شامل ہے۔ ایران کی تیل پیداوار کا بڑا حصہ خلیج فارس میں واقع اسی جزیرے کی تنصیبات کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ۔

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے اہم خارگ جزیرے پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملے کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کے مرکزی تیل برآمدی مرکز پر موجود فوجی ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ حالانکہ، جان بوجھ کر توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دی معلومات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین بمباری حملوں میں سے ایک کو انجام دیا۔ ان کے مطابق ایران کے انتہائی اہم خارگ جزیرے  پر موجود تمام فوجی ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ہتھیار دنیا کے سب سے جدید اور طاقتور ہتھیاروں میں شمار ہوتے ہیں، لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر جزیرے پر موجود تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

خارگ جزیرہ ایران کے لیے انتہائی اہم

خارگ جزیرے  ایران کے لیے نہایت اہم مقام ہے اور کچے تیل کی برآمد کے لیے اس کے سب سے بڑے مراکز میں شامل ہے۔ ایران کی تیل پیداوار کا بڑا حصہ خلیج فارس میں واقع اسی جزیرے کی تنصیبات کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز پر بھی سخت وارننگ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران خطے میں بحری آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو امریکہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران یا کوئی اور ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے اور یہ خلیج فارس کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑتا ہے۔

امریکی صدر کا ایران کو سخت پیغام

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی حملوں کے مقابلے میں ایران کی دفاعی صلاحیت بہت محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے دورِ صدارت کے دوران اور اب بھی امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور اور مؤثر فوج بنایا گیا ہے اور ایران امریکی کارروائیوں سے بچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور نہ ہی امریکہ، مشرقِ وسطیٰ یا دنیا کو دھمکانے کی صلاحیت رکھے گا۔ انہوں نے ایران کی فوج اور حکومت سے کہا کہ وہ ہتھیار ڈال کر اپنے ملک کو مزید تباہی سے بچائیں۔

جنگ میں بھاری جانی نقصان

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے 28 فروری سے شروع ہونے والے حملوں کے بعد ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس جنگ میں اب تک کم از کم 2000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صرف ایران میں 1200 سے زیادہ اموات کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ حملوں کے دوران لبنان میں 600 سے زائد اور عراق میں کم از کم 30 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read