لانگ مارچ: عمران خان پہنچے لبرٹی چوک
اطلاعات کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ نمازِ جمعہ کے بعد اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے لبرٹی چوک پہنچ چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی قافلے لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ لاہور کے بعد مختلف شہروں میں قیام کرتا ہوا تقریبا ایک ہفتے میں اسلام آباد پہنچے گا۔
پہلے مرحلے میں لانگ مارچ لاہور سے شاہدرہ پہنچے گا جس کے بعد گوجرانوالہ اور پھر سیالکوٹ سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔
کراچی اور کوئٹہ سے لانگ مارچ کے قافلے آج جب کہ جنوبی پنجاب ، ملتان اور خیبر پختونخوا سے قافلے بدھ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اورتمام قافلے چار نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ کیپٹل پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے متحرک کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان حکومت مخالف مارچ کی گزشتہ کئی مہینوں سے تیاری کر رہے تھے۔ جس کے لیے وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے مختلف شہروں میں حلف بھی لیتے رہے ہیں۔
آج عوام کا سمندر دیکھنے کے لائق ہے. جیت انصاف کی ہونے جا رہی ہے.
1/2 pic.twitter.com/GlCwkBgdaD— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) October 28, 2022
کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے! #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/Gc2q3rTU2o
— PTI (@PTIofficial) October 28, 2022
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


