Bharat Express

Khamenei officially endorses relative moderate as Iran’s president: ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کوآیت اللہ خامنہ ای نے صدارتی اختیارات دے دیے

آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی ر مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی 13 ویں کابینہ اور منتخب صدر کی باضابطہ توثیق کی تقریب آج بروز اتوار 28 جولائی 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ حسینیہ امام خمینی  میں حکومتی عہدیداروں اور اعلی حکام کی  موجودگی میں رہبر انقلاب کے دفتر کے سربراہ نے آئین کے آرٹیکل 110 کے پیراگراف 9 کی بنیاد پر صدر کے انتخاب کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی ر مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ نئے صدر منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ 6 جولائی کو اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخاب جیت گئے تھے۔

مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ لے سکے تھے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا، رن آف الیکشن میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ خیال رہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت ایران میں صدارتی انتخاب 2025 میں ہونے تھے، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہوئے، حادثے میں ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔