Bharat Express

Israel-Gaza War: غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 133 دن مکمل، فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 28775 ہو گئی

اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈرون حملے بھی کئے جاتے ہیں۔ تاہم آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج نے جس طرح سرحدی شہر رفح پر جنگی یلغار کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی حملے کے 133 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کے روز غزہ میں اب تک کی ہلاکتوں کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان تازہ اعدادو شمار میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28775 ہو گئی ہے۔ تاہم یہ اعدادو شمار سات اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 کی دوپہر تک کے ہیں۔ ان میں بھی بڑی تعداد فلسطینیوں کے بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈرون حملے بھی کئے جاتے ہیں۔ تاہم آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج نے جس طرح سرحدی شہر رفح پر جنگی یلغار کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے اہن جاری ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیل کے جنوبی قصبے کریات مالاخی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بندوق بردار نے اس وقت فائرنگ کر دی جب ایک بس سٹاپ پر لوگوں کا ایک ہجوم کھڑا تھا۔ اسرائیلی پولیس اور ہسپتال کے حکام نے دونوں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی بس اسٹاپ پر فائرنگ، دو اسرائیلی ہلاک، 4 زخمی، حملہ آور بھی ہلاک

فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے دو افرد کو کاپلان میڈیکل سنٹر لایا گیا۔ لیکن ہسپتال پہنچنے تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ اسرائیل کے جنوبی قصبے کریات مالاخی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ بندوق بردار نے اس وقت فائرنگ کر دی جب ایک بس سٹاپ پر لوگوں کا ایک ہجوم کھڑا تھا۔ اسرائیلی پولیس اور ہسپتال کے حکام نے دونوں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے دو افرد کو کاپلان میڈیکل سنٹر لایا گیا۔ لیکن ہسپتال پہنچنے تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

سنٹر کے ترجمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا ہے کہ ہسپتال میں جائے وقعہ سے لائے گئے چار افراد زیر علاج ہیں، جو ان کے دو ہلاک شدگان کے علاوہ تھے۔پولیس نے بھی ہجوم پر فائرنگ کے اس واقعے میں دو ہلاکتوں کے علاوہ چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے ‘اے ایف پی’ کے فوٹو گرافر نے رپورٹ کیا ہے کہ حملہ آور کو بھی اسی وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جمعہ کے روز کیرات مالاخی کے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے یہ غزہ سے 25 کلو میٹر کے فاصلے شمال میں واقع ہے۔ پولیس نے اس حملہ آور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ایک سویلین نے حملہ آور کو ادھر ہی ‘نیوٹرل’ کر دیا تھا۔ پولیس چیف کوبی شیبتائی نے رپورٹرز کو تفصیلات بتائے بغیر بتایا ‘ہم نے اس واقعے کے بعد قومی سطح پر ‘الرٹ’ جاری کر دیا ہے۔ ‘

بھارت ایکسپریس۔