Bharat Express DD Free Dish

Iran sets preconditions for attending US Talks: اسلام آباد مذاکرات سے پہلے ایران نے رکھی 2 نئی شرائط، کہا- اس کے بعد ہی ہوگی امریکہ سے بات، جنگ بندی میں پھرآسکتی ہے رکاوٹ؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل ہونے والے امریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات سے قبل کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایران نے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے امریکہ کو دوکام کرنے چاہئیں۔

اسلام آباد مذاکرات سے ایران نے امریکہ کے سامنے بڑی شرط رکھی ہے۔ (فائل فوٹو)

امریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات سے قبل کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ یہ مذاکرات کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ہے۔  تاہم ایران نے اس سے پہلے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے امریکہ کودومقاصد پورے کرنے ہوں گے۔ سب سے پہلے لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے۔ دوسرا، امریکہ نے ایران کی جوجائیدادیں فریزکررکھی ہیں، انہیں ریلیز کرنا ہوگا۔

محمد باقرقالیباف نے واضح طورپرکہا کہ جب تک یہ دونوں شرائط پوری نہیں ہوجاتیں، مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایران نے یہ شرائط ایک ایسے وقت میں رکھی ہیں جب امریکی نائب صدرجے ڈی وینس پہلے ہی امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔ اس ملاقات کے بارے میں سسپنس برقرارہے، کیونکہ ایرانی وفد ابھی تک پاکستان نہیں پہنچا ہے۔

ایرانی فوج نے بھی دی دھمکی

دوسری جانب، ایران کی فوج نے بھی سخت اشارے دیئے ہیں۔ خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرنے کہا کہ اس کی افواج پوری طرح تیاراورٹریگرپرانگلی رکھے ہوئے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگرکوئی حملہ ہوتا ہے تووہ فوری جواب دیں گے۔ ایران نے خبردارکیا کہ اگرلبنان میں حزب اللہ پرحملے جاری رہے تووہ سخت اوردردناک جواب دے گا۔ ایران نے یہ بھی کہا کہ وہ آبنائے ہرمزکے حوالے سے اپنی حکمت عملی کوایک نئی سطح پرلے جائے گا اوراپنے حقوق سے دستبردارنہیں ہوگا۔

جے ڈی وینس کی ایران کو وارننگ
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لئے واضح رہنما اصول فراہم کئے ہیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرایران ایماندارانہ مذاکرات میں شامل ہوتا ہے توامریکہ تعاون کے لئے تیارہے۔ تاہم اگرایران نے جوڑتوڑکی کوشش کی توامریکی ٹیم سخت رخ اپنائے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو–



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read