PM Modi speaks to JD Vance: وزیراعظم مودی نے جے ڈی وینس سے فون پر کی بات، بھارت-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال
دونوں رہنماؤں نے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وینس نے ہفتہ کو کہا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک راستہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور خطے میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران پر دباؤ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
US Halts Strikes on Iran: امریکہ نے ایران پر فضائی حملے عارضی طور پر روکے، نائب صدر جے ڈی وینس اور جنرل ڈین کین نے کشیدگی بڑھنے پر کیا تشویش کا ظاہر
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں اسلحے کے ذخائر، علاقائی سلامتی، ایران کے ممکنہ ردعمل اور سفارتی امکانات سمیت کئی اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے روکنے کا فیصلہ صرف اسلحے کے ذخائر سے متعلق خدشات کی بنیاد پر کیا گیا یا کشیدگی میں اضافے کے خطرات اور دیگر عوامل بھی اس فیصلے کا سبب بنے۔
Iranian Delegation Arrives in Switzerland: ایرانی وفد ’میناب 168‘پہنچا سوئٹزرلینڈ، امریکہ کے ساتھ اگلے مرحلے کے ہوں گے مذاکرات
امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے ایران کا ایک وفد ہفتے کی دیر رات سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتی ہے۔
JD Vance left for Switzerland: امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ روانہ، ایران کے ساتھ اگلے مرحلے کے ہوں گے مذاکرات
سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات لوسرن کے قریب ہونے کی توقع ہے۔ یہ بات چیت سفارتی عمل میں تاخیر کے بعد شروع ہو رہی ہے۔ وینس کے مطابق اعلیٰ سطحی ملاقات سے پہلے ہی مختلف فریقوں کے تکنیکی مذاکرات کار مشاورت میں مصروف تھے۔
14 Conditions of US Iran Agreement: امریکہ-ایران معاہدے کی 14 اہم شرائط، آبنائے ہرمز سے جوہری پروگرام تک کن نکات پر ہوا اتفاق؟
امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی ایران کی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں، دونوں ممالک اقتصادی اور مالی پابندیوں کے خاتمے کے لیے فوری بات چیت شروع کریں گے۔
Iran-US deal: فرانس میں تاریخی لمحہ، ٹرمپ اور مسعود پزیشکیان نے تعلقات کی بحالی کے دستاویز پر کیے دستخط
فرانس میں اہم سفارتی پیش رفت، دونوں ممالک نے تنازع کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، جنیوا میں مزید بات چیت کا امکان برقرار۔
JD Vance Warns Iran: جے ڈی وینس کی ایران کو وارننگ، معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ فوجی کارروائی ممکن
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Firing During White House Correspondents’ Dinner: امریکہ میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ٹرمپ کو بحفاظت نکال لیا گیا
عینی شاہدین کے مطابق پانچ سے آٹھ گولیوں جیسی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد ہال میں افراتفری مچ گئی۔ سینکڑوں صحافیوں، سیاستدانوں اور مشہور شخصیات سے بھرے ہال کو فوراً خالی کرا لیا گیا۔ نیشنل گارڈ کو مقام پر تعینات کیا گیا اور علاقے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
US-Iran Talks: جے ڈی وینس مذاکرات کے دوسرے دور کی قیادت کے لیے پیر کو پہنچیں گے پاکستان، سیزفائر ختم ہونے سے قبل اسلام آباد میں فیصلہ کن بات چیت
دو ہفتے کی جنگ بندی 22 اپریل کو ختم ہونے جا رہی ہے، جبکہ پہلے دور کے مذاکرات تہران اور واشنگٹن کے درمیان اہم معاملات پر تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی یہ بات چیت ممکنہ طور پر مکمل تصادم سے قبل آخری سفارتی موقع سمجھی جا رہی ہے۔
US–Iran Talks: امریکہ اور ایران کے درمیان کیوں نہیں ہوپارہا ہے معاہدہ؟ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بتائی بڑی وجہ
نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح طور پر کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اعتماد کی شدید کمی ایک عارضی جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں فریق بات چیت جاری رکھنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں، لیکن برسوں پر محیط بداعتمادی کو ایک ہی رات میں ختم کرنا ممکن نہیں۔





