US-Iran Talks: اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، 21 گھنٹے طویل بات چیت کے باوجود تعطل برقرار، امریکہ نے کہا ایران نے شرائط قبول نہیں کیں
واشنگٹن کی بنیادی شرط یہ تھی کہ تہران واضح طور پر اس بات کی ضمانت دے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے لیے ضروری وسائل تیار کرے گا۔ وینس کے مطابق امریکہ نے انتہائی لچکدار رویہ اختیار کیا، لیکن اس کے باوجود فریقین کے درمیان کوئی قابلِ قبول حل سامنے نہیں آ سکا۔
US Iran Ceasefire Peace Talks In Islamabad: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا، پہلے شہباز شریف سے ملاقات، پھر ایران سے مذاکرات
اطلاعات کے مطابق ایرانی وفد جلد ہی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں مذاکرات کے ایجنڈے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایرانی وفد کی ملاقات پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر سے بھی ہو چکی ہے، جس میں علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔
Iran sets preconditions for attending US Talks: اسلام آباد مذاکرات سے پہلے ایران نے رکھی 2 نئی شرائط، کہا- اس کے بعد ہی ہوگی امریکہ سے بات، جنگ بندی میں پھرآسکتی ہے رکاوٹ؟
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل ہونے والے امریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات سے قبل کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایران نے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے امریکہ کو دوکام کرنے چاہئیں۔
JD Vance May Visit Pakistan: ایران کشیدگی کے درمیان صلح کی کوشش، پاکستان جا سکتے ہیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
امریکی میڈیا سی این این نے دو سینئر حکام کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے خود کو اہم ثالث کے طور پر پیش کیے جانے کے بعد اس ہفتے اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کے انعقاد کی تیاری کی جا رہی ہے۔
Iran-US-Israel Conflict: ٹرمپ طویل جنگ نہیں چاہتے، مقصد صرف ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی طویل یا غیر معینہ مدت کی جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، بلکہ ان کا بنیادی اور واحد مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ماہ کی سفارتی کوششوں کے بعد صدر اس نتیجے پر پہنچے کہ فیصلہ کن اقدام ہی ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کا مؤثر راستہ ہے۔
US not interested in changing Iran’s regime: ’’امریکہ کو ایران میں حکومت کی تبدیلی میں دلچسپی نہیں…عوام چاہے تو ہٹائے سرکار…‘‘، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا بیان
جے ڈی وینس کا یہ بیان ایران کے حوالے سے امریکی موقف میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خیال کے لیے آمادہ نظر آ رہا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین سے ملکی اداروں پر ’قبضہ‘ کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
US Vice President’s Home Attacked: امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، ایک شخص گرفتار، تفتیش جاری
امریکی میڈیا اداروں نے واقعے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں گھر کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ حالانکہ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اصل میں واقعہ کس نوعیت کا تھا۔
Tariffs put on India to force Russia to stop war: بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف روس کو یوکرین جنگ روکنے کے لیے دباؤ کا حصہ:جے ڈی وینس
بھارت نے 2022 میں یوکرین تنازع کے آغاز کے بعد سے روس سے رعایت پر تیل کی خریداری میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ مغربی ممالک نے ماسکو پر پابندیاں عائد کیں اور اس کے تیل کی سپلائی سے گریز کیا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کی توانائی کی خریداری قومی مفادات اور عالمی مارکیٹ کے حالات سے مطابقت رکھتی ہے۔
JD Vance Slams Ukraine War Spending Before Alaska Summit: ’’ہم یوکرین جنگ کے لیے فنڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں‘‘، الاسکا میں صدر ٹرمپ اور پوتن کی ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کا بڑا بیان
الاسکا میں ہونے والی صدر ٹرمپ اور پوتن کی ملاقات ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے نہایت اہم ہونے والی ہے، جس میں خاص طور پر مشرقی یوکرین کے علاقوں پر کنٹرول سے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Vance faced off against Mamdani: جے ڈی وینس اور ظہران ممدانی کے بیچ ٹیلی ویژن مباحثہ: ایک سیاسی دھماکہ خیز مقابلہ
مباحثے کا فیصلہ کن لمحہ اس وقت آیا جب وینس نے ایک فولڈر کھولا اور ممدانی کی مہم سے متعلق اندرونی میمو سامنے لائے، جن کی صداقت بعد میں آزاد ذرائع سے تصدیق ہوئی۔ ان دستاویزات نے ممدانی کے عوامی موقف میں تضادات کو بے نقاب کی۔





