Bharat Express DD Free Dish

Iran Missile Strikes Tel Aviv US Ambassy: ایران نے امریکی سفارت خانہ پر داغیں میزائلیں، تل ابیب میں زبردست ہنگامہ

ایران کے ایک میزائل نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں امریکی سفارت خانہ کو نشانہ بنایا، جس سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان ہوا۔ امریکی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ سفارت خانہ کو نقصان ہوا ہے، لیکن سبھی اہلکار محفوظ ہیں۔ ایران کے اس حملے نے مشرق وسطیٰ کے اس جنگ کو مزید تیز کردیا ہے۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے بات چیت کے لئے گارنٹی مانگی ہے۔

ایران کے میزائل نے اسرائیل کے تل ابیب میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کردیا ہے۔ سفارت خانہ پر ہوئے حملے میں عمارت کا ایک حصہ پوری طرح سے تہس نہس ہوگیا ہے۔ حالانکہ کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب اسرائیل اورایران کے درمیان جنگ جاری ہے۔ امریکہ پراسرائیل کی پشت پناہی کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔

نیوزایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق، ایران مسلسل اسرائیل پر میزائل حملہ کررہا ہے۔ اسی دوران ایک ایرانی میزائل نے امریکی سفارت خانہ پرحملہ کردیا۔ امریکی سفیرمائیک ہکابی  کے مطابق، اس حملے میں امریکی سفارت خانہ کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا ہے۔ حالانکہ نہ توکوئی زخمی ہوا ہے اور نہ ہی مرا ہے۔ ہکابی کے مطابق، ابھی تواس حملے میں کسی جانی نقصان کی خبرنہیں ہے، لیکن احتیاطاً تل ابیب میں قونصلیٹ اوریروشلم پورے دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

امریکہ کے اشارے پر ہوا ایران پرحملہ؟

ایران کا ماننا ہے کہ اسرائیل جوحملہ کررہا ہے، اس کے پردے کے پیچھے امریکہ ہی ہے۔ امریکہ نے اب تک راست طورپریہ قبول نہیں کیا ہے۔ امریکہ نے اب تک راست طورپریہ قبول نہیں کیا ہے کہ اسی کے کہنے پر حملہ کیا گیا ہے، لیکن اسکرپٹ اسی کی لکھی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے پاس جوبھی ہتھیارہیں، وہ امریکہ کا ہی دیا ہوا ہے۔ امریکی F-35 فائٹرجیٹ کے ذریعہ ایران پراسرائیل حملے کررہا ہے۔ ایران، امریکہ پرحملہ کرکے امریکہ پرہی دباؤبنا رہا ہے۔ اگرامریکہ جنگ میں کودتا ہے تواسے روس اورچین سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی مل سکتا ہے۔ کیونکہ امریکہ اوربرطانیہ کے اشارے پرہی اسرائیل، ایران پر مسلسل حملے کررہا ہے۔

ایک دن پہلے عراقی بیس پرہوا تھا حملہ

ایک دن پہلے عراق واقع امریکی بیس کو اڑا دیا گیا تھا۔ امریکی بیس پریہ حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری راست طور پر ایران نے تونہیں لی، لیکن اس کے پراکسی تنظیموں پراس کا خدشہ ہے۔ ایران نے دودن پہلے اسرائیل اوراس کے اتحادیوں کو مارنے کی بات کہی تھی۔ ایران نے کہا تھا کہ ہم اس کے اتحادیوں کو بھی نہیں بخشیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read