
فائل فوٹو۔
ہندوستان نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے حالیہ بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے، جس میں ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ اس معاملے میں اس کا موقف غیرجانبدارانہ ہے اور وہ اس مسئلے کے سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔
وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان کا موقف پہلے ہی 13 جون کو بیان کر دیا گیا تھا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ’’”ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذرائع کو کشیدگی کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے اور یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اس سمت میں کوششیں کرے۔‘‘
ایس سی او کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسی دن اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ بات کی تھی اور انھیں بین الاقوامی خدشات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تحمل سے کام لینے پر زور دیا تھا۔ ’’انھوں نے کسی بھی انتہائی قدم سے گریز کرنے اور جلد سفارت کاری کی طرف لوٹنے پر زور دیا۔ ہندوستان کے اس موقف سے دیگر SCO اراکین کو مطلع کیا گیا تھا۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان نے SCO کی بات چیت میں حصہ نہیں لیا۔‘‘
ایس سی او میں چین، روس اور پاکستان بھی ہیں شامل
10 رکنی ایس سی او، جس میں ہندوستان کے علاوہ چین، روس، ایران اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ ایس سی او نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ میں بیان جاری کیا ہے۔ ایس سی او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’شہری اہداف کے خلاف اس طرح کی جارحانہ کارروائیاں، بشمول توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر، جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘‘ ایس سی او کے بیان میں ان حملوں کو ایران کی خودمختاری پر حملہ اور علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ ہندوستان ایس سی او کے بیان سے خود کو الگ کرتا ہے، سوائے اس کے جب وہ خود مختاری کے خدشات کی بنیاد پر چینی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) سے متعلق منصوبوں سے متعلق مسائل پر ہو۔ وزارت خارجہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تہران اور تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے پیش رفت کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں اور ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔