Bharat Express

India Demands Handing Over of Terrorist Hafiz Saeed: ہندوستان لایا جائے گا ممبئی حملے کاماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید؟ پاکستانی میڈیا میں کیا جارہا ہے یہ سنسنی خیز دعویٰ

لشکرطیبہ کے سربراہ اورممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید کو ہندوستان لانے کے لئے ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے سامنے باضابطہ طور پر مطالبہ رکھا ہے۔

پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید۔ (فائل فوٹو)

Lashkar-E-Taiba: ممبئی میں 26/11 حملے کا ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ سربراہ دہشت گرد حافظ سعید کو ہندوستان لانے کی بات سرخیوں میں ہے۔ پاکستانی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستانی حکومت سے دہشت گرد حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان سے حافظ سعید کو سونپنے سے متعلق قانونی عمل شروع کرنے کو کہا ہے۔ حالانکہ اس خبرکی تصدیق بھارت ایکسپریس اردو نہیں کرتا ہے۔

پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لے گی حافظ سعید کی پارٹی

حافظ سعید کی پارٹی پاکستان مرکزی مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل) نے جانکاری دی ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے الیکشن میں وہ حصہ لے گی۔ ایک ویڈیو میں پی ایم ایم ایل کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ ان کی پارٹی بیشترسیٹوں پرالیکشن لڑ رہی ہے۔ پی ایم ایم ایل کا انتخابی نشان ‘کرسی’ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حافظ سعید کا بیٹا طلحہ سعید بھی الیکشن لڑنے جا رہا ہے۔

ہندوستان سے کیا ہے حافظ سعید کا کنکشن؟

دہشت گرد حافظ سعید 2008 ممبئی حملے سمیت کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔ پلوامہ حملے کے پیچھے بھی حافظ سعید کی تنظیم لشکرطیبہ کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔ ہندوستان  ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ نے بھی اسے دہشت گرد قراردے رکھا ہے۔ عالمی سطح پرپاکستان کواکثردہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے فضیحت جھیلنی پڑتی ہے۔ حالانکہ ہندوستانی حکومت نے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ الیکشن سے پہلے حوالگی کی خبر سے پاکستان کے الیکشن پراثرپڑے گا۔ پاکستان الیکشن سے پہلے حافظ سعید کے موضوع کو طول دینے سے بچنا چاہے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read