القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے محمد دائف کے انتقال کی برسی پر اسرائیل کو سخت پیغام دیا ہے۔
القسام بریگیڈ کے جنرل کمانڈرمحمد دائف کی موت کے ایک سال مکمل ہونے پرحماس نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ 7 اکتوبر، 2023 کو اسرائیل پرہوئے حماس حملے کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری محمد دائف کی تھی۔ حماس کی ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ ان کی موت کے بعد بھی ان کے بھائی، بچے اورحامی ان کے راستے پرچل رہے ہیں اوراسرائیل کے ذریعہ کئے گئے قبضے کو اسٹریٹجک نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ابوعبیدہ نے محمد دائف کی شہادت کی برسی مناتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید کی وراثت جنگی مجرموں اورچوروں کو پریشان کرنے والے برے خواب کی طرح زندہ رہے گی۔ ساتھ ہی دائف نے وراثت کو آگے بڑھانے کا عزم بھی کیا۔ ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں وارننگ دی کہ اسرائلی فلسطینی زمین پر کبھی بھی امن سے نہیں رہ پائیں گے۔ خاص طور پرجب محمد دائف اوران کے بھائی خون سے فلسطین کی آزادی کا آخری باب لکھ چکے ہوں گے۔
الاقصیٰ فلڈ نے اسرائیل کو دیا جھٹکا
ٹیلی گرام چینل پرپوسٹ کئے گئے بیان میں ابوعبیدہ نے اس بات پرزوردیا کہ ”دائف نے اپنے بھائیوں کے ساتھ الاقصیٰ کے سیلاب کی قیادت کی اوراسرائیلی دشمن کواس کی تاریخ کا سب سے تباہ کن جھٹکا دیا، جس نے اس کی مزاحمت کوہمیشہ کے لئے بکھیردیا۔ فلسطین کے تئیں قوم کی توانائی کومتحد کیا۔ فلسطینی موضوع کو جدوجہد میں پھرسے سب سے آگے لادیا۔“
شہید ہوکرہمارے عظیم لیڈران میں شامل ہوئے محمد دائف
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


