Bharat Express DD Free Dish

Sheikh Hasina said I will return to Bangladesh Very Soon: ”میری خاموشی کو کمزوری مت سمجھنا، بہت جلد لوٹوں گی بنگلہ دیش“، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بڑا بیان

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ جلد بنگلہ دیش واپس آئیں گی۔ ہندوستان میں جلاوطنی کے دوران، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی عوامی لیگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر معیشت کو بحران میں ڈالنے کا الزام لگایا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ۔ (فائل فوٹو)

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ملک لوٹیں گی۔ بھارت میں مقیم شیخ حسینہ نے ایک ای میل انٹرویو میں کہا کہ ان کی غیرموجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہروقت ملک کے لئے لڑ رہی ہیں اور بین الاقوامی سطح پربھی سرگرم ہیں۔ شیخ حسینہ 2024 میں طلبا تحریک کے بعد اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔ ان کی پارٹی عوامی لیگ پربنگلہ دیش میں پابندی لگی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرائم ٹریبیونل نے انہیں سزائے موت بھی سنائی ہے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کی واپسی کسی طے تاریخ پرمنحصرنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بنگلہ دیش میں جمہوری ماحول، اظہاررائے کی آزادی، سیاسی حقوق اورقانون کی حکمرانی کو بحال کیا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کی واپسی کے لئے نہیں بلکہ ملک کی آزادی اورعوام کے مفاد کے لئے بھی ضروری ہے۔

عوامی لیگ کو ختم نہیں کیا جاسکتا: شیخ حسینہ

انہوں نے کہا کہ ان پر19 بارجان لیوا حملے ہوچکے ہیں، لیکن وہ کبھی نہیں رکیں۔ عوامی لیگ پرلگی پابندی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی پارٹی ہے اوراسے کسی کاغذی حکم سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگرعوامی لیگ پرپابندی لگاکرختم کیا جاسکتا ہے، تو بنگلہ دیش کا وجود ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں حامیوں اورہزاروں لیڈرآج بھی بنگلہ دیش میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حکومت عوامی لیگ سے ڈرتی ہے، اس لئے پارٹی پر روک لگائی گئی ہے۔ پارٹی میں تبدیلی اور شیخ حسینہ کے بغیرعوامی لیگ کے موضوع پر انہوں نے کہا کہ پارٹی جمہوری طریقے سے چلتی ہے۔ اگر کسی لیڈرپرالزام لگتے ہیں تو پارٹی خود کارروائی کرتی ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سازش کے دباو میں پارٹی نہیں ٹوٹے گی۔

محمد یونس پرلگائے سنگین الزام

شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس پرسنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کاہ کہ یونس حکومت نے عوامی لیگ لیڈران اورحامیوں کے خلاف سیاسی قتل عام کیا۔ ان کے مطابق، تقریباً 600 لیڈران اور کارکنان کا قتل ہوا اور 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو جھوٹے معاملوں میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کوجان بچانے کے لئے ملک چھوڑنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بنگلہ دیش میں  معمول کے مطابق جمہوری ماحول بنے گا، تمام لیڈران واپس آجائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read