Bharat Express DD Free Dish

Donald trump did not like Iran’s New Proposal: ڈونلڈ ٹرمپ کونہیں پسند آئی ایران کی نئی امن تجویز، جانئے امن معاہدہ پرپھرکیسے پھنس گیا معاملہ؟

ایران نے آبنائے ہرمزکوکھولنے اورامریکہ کواس کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اجازت دینے کی تجویزپیش کی، جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں ہوسکتے ہیں۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ امریکہ پہلے جوہری ہتھیاروں پرپابندی چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی نئی امن تجویز پسند نہیں آئی۔ (فائل فوٹو)

ایران نے امریکہ کے سامنے ایک نئی تجویز رکھی ہے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے فی الحال ماننے سے انکارکردیا ہے۔ اس تجویز میں ایران نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھول دے گا تاکہ خلیج سے گزرنے والے جہازوں کی آمدورفت پھر سے شروع ہوسکے۔ بدلے میں امریکہ کو ایران پرلگائی گئی اپنی نیوی بلاکیڈ ہٹانی ہوگی۔ ایران نے یہ بھی کہا کہ جوہری پروگرام پرمذاکرات بعد میں ہوسکتے ہیں، یعنی پہلے کشیدگی کوکم کیا جائے اورپھربڑے مسائل پربتدریج بات چیت کی جائے۔

ایران کے ایک سینئرافسرکے مطابق، یہ تجویز ماحول کو بہتر بنانے کے لئے دی گئی ہے۔ تاکہ آگے بات چیت آسان ہوسکے۔ امریکہ اوراسرائیل نے تقریباً چارہفتے پہلے ایران پرحملے روک دیئے تھے، لیکن ابھی تک جنگ ختم کرنے کے لئے کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اس جدوجہد کی وجہ سے پوری دنیا میں تیل اورتوانائی کی سپلائی پربڑا اثرپڑا ہے۔

آبنائے ہرمزمیں جہازرانی روک دی گئی

پچھلے دومہینوں سے ایران نے خلیج میں اپنے جہازوں کے علاوہ تقریباً تمام جہازرانی کوروک رکھا ہے۔ اس کے جواب میں امریکہ نے بھی ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے والے بحری جہازوں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس سے سمندری تجارت بری طرح متاثرہوئی ہے۔ ایران کی تجویز کے مطابق، اگرامریکہ اوراسرائیل یہ بھروسہ دیں کہ وہ دوبارہ حملہ نہیں کریں گے تو ایران اسٹریٹ کھول دے گا۔ اس کے بعد آئندہ مرحلے میں نیوکلیئرپروگرام پربات چیت ہوگی۔ ایران چاہتا ہے کہ امریکہ پرامن جوہری پروگرام کے اس کے حق کوتسلیم کرے، جس میں یورینیم کو محدود سطح تک افزودہ کرنے کی اجازت بھی شامل ہوسکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتائی مسترد کرنے کی وجہ

حالانکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ جب تک یہ طے نہیں ہوجاتا کہ ایران نیوکلیئرہتھیارنہیں بنائے گا، تب تک وہ پوری طرح پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کی تجویزپسند نہیں آئی اورایران ایسی شرائط رکھ رہا ہے، جنہیں وہ قبول نہیں کرسکتے۔ ایران پہلے حالات کومعمول پرلانا چاہتا ہے اورجوہری معاملے پربعد میں بات کرنا چاہتا ہے، لیکن امریکہ ابھی اس کے لئے تیارنظرنہیں آتا۔ اس لیے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرارہے اورکوئی واضح حل نظرنہیں آتا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read