غزہ امن سربراہی اجلاس آج مصر میں منعقد ہوگا، جس میں ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کے روزکہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پراتفاق کیا ہے۔ اب اس نے حماس کو خبردارکیا ہے کہ وہ اس تجویزکو قبول کرے، ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔ امریکی تاجرایلن مسک نے ڈونالڈ ٹرمپ کے اس اعلان پر سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “کریڈٹ کہاں ہے، کریڈٹ ڈیو (واجب الادا) ہے‘ صدر ٹرمپ نے دنیا کے پیچیدہ مسائل کو کامیابی سے حل کیا ہے۔”
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ میں تقریباً ڈھائی سال سے جاری جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ غزہ جنگ بندی کی یہ تجویز امریکہ کی قیادت میں قطراورمصر کے تعاون سے تیارکی گئی تھی، جسے اسرائیل نے قبول کرلیا ہے۔ ایلن مسک نے ٹوئٹ کے ذریعہ ایلن مسک کا مذاق اڑایا ہے۔
Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo
— Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025
ایلن مسک کے اس ٹوئٹ کو ڈونالڈ ٹرمپ کا مذاق اڑانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل-ایران، کانگو روانڈا اور ہندوستان-پاکستان سمیت کئی جنگ بندی انہوں نے کرائی ہے، لیکن کوئی انہیں نوبل نہیں دے گا۔
آئندہ ہفتے ہوگی ٹرمپ-نیتن یاہو کی ملاقات
ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب وہ آئندہ پیر کے روز وہاہٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے بات چیت کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ امریکی صدر نے اسرائیل اور حماس دونوں پر جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کے لئے دباؤ بڑھایا ہے تاکہ غزہ میں جنگ ختم ہوسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

