Bharat Express DD Free Dish

China Appeals to US and Israel for Peace: ’’یہ ایسا بحران ہے جسے پیدا ہی نہیں ہونا چاہیے تھا… فوری طور پر جنگ بند کریں امریکہ اور اسرائیل ‘‘، ایران جنگ پر چین کی بڑی سفارتی مداخلت

چین نے ایران میں جوہری تنصیبات اور 133 تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز پریس بریفنگ میں حکومت کا موقف پیش کیا۔

بیجنگ: چین نے امریکہ اور اسرائیل سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تمام فریقین فوجی کارروائیاں بند کریں اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھیں۔

ثقافتی ورثے اور جوہری تنصیبات کو نقصان پر تشویش

چین نے ایران میں جوہری تنصیبات اور 133 تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز پریس بریفنگ میں حکومت کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’’دنیا کا ثقافتی ورثہ پوری انسانیت کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔ چین کو اس بات پر شدید افسوس ہے کہ جاری تنازع کے دوران ایران کی ثقافتی یادگاروں اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘ چین نے جوہری تنصیبات پر حملوں کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات انتہائی خطرناک ہیں۔

چین کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ نے کہا کہ وہ امن کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور مکمل طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں، مذاکرات کا آغاز کریں اور اس تنازع کو جلد از جلد ختم کریں، کیونکہ یہ ایسا بحران ہے جسے پیدا ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ایران میں32 دن سے جاری ہے شدید کشیدگی

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فضائی کارروائیوں سے 28 فروری کو شروع ہونے والے تنازع کو 32 دن ہو چکے ہیں۔ اس دوران دونوں جانب سے حملے جاری ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تہران اور اصفہان پر شدید بمباری کی جا رہی ہے، جبکہ ایران اپنی میزائل کارروائیوں کے ذریعے اسرائیلی شہروں اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس شدید تنازع میں ایران نے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی اعلیٰ لیڈران اور فوجی افسران کو کھو دیا ہے۔

صدر ڈونل ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ایران کے اہم تیل برآمدی مراکز اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read