غزہ پر اسرائیل کا جامع قبضہ
بیجنگ: اسرائیلی وزیر اعظم کے ’غزہ پر جامع قبضے کو آگے بڑھانے‘ سے متعلق بیان نے ایک بین الاقوامی بحث کو ہوا دی ہے۔ CGTN کی طرف سے کرائے گئے ایک عالمی رائے عامہ کے سروے کے مطابق، 86.6 فیصد جواب دہندگان اسرائیل کے اس رخ کی شدید مخالفت کی ہے اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے اور غزہ کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے 75 فیصد حصے پر اسرائیلی کا قبضہ
اب تک اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے تقریباً 75 فیصد حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔ اسرائیل فلسطین تنازع کے موجودہ دور میں 60,000 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 1.5 لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جواب میں 89.1 فیصد جواب دہندگان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ انسانی بحران کو مزید بڑھا دے گا۔ وہیں، 89.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ غزہ کا تنازع مزید بڑھنے کا امکان ہے، اور 91.2 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات غزہ کے تنازع کو مزید غیر یقینی اور پیچیدہ صورت حال میں دھکیل دیں گے، کیونکہ وہ غزہ میں اپنے ابتدائی اعلان کردہ فوجی مقاصد سے پہلے ہی کافی حد تک بھٹک چکا ہے۔
CGTN کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا سروے
یہ سروے CGTN کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 9,093 افراد نے حصہ لیا اور 24 گھنٹوں کے اندر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
