Bharat Express

Imran Khan Land Scam: عمران خان کی بہن کے خلاف معاملہ درج، یہاں جانئے 6 ارب ڈالر کی زمین سے متعلق وائرل پیغام کی حقیقت!

 پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ پرالزام ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی اورجعل سازی کے ذریعہ 300 کنال سے زیادہ زمین خریدی ہے، جس سے متعلق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے ایک اور معاملہ درج کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔ (فائل فوٹو)

Imran Khan’s Sister Uzma Khan Land Scam Case: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہں لے رہی ہیں۔ اس بار ان کی بہن پر زمین خریدنے میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دراصل، عمران خان کی بہن عظمیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے ایک اور معاملہ درج کیا ہے۔

معاملہ اے سی ای جھانگ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں دو معاون مشتبہ، نائب تحصیلدار افضل سلیانا اور پٹواری اسلم خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈاکٹرعظمیٰ نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعہ 300 کنال سے زیادہ زمین خریدی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ زمین حکومت کی تھی۔

دھوکہ دہی اور سیاسی دباؤ کے ذریعہ حاصل کی گئی زمین؟

ایف آئی آرکے مطابق، اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی فیملی کے رکن ہونے کے اثرکا استعمال کرکے ڈاکٹرعظمیٰ نے فرضی کام کیا ہے۔ اس معاملے میں اے سی ای کے ترجمان نے کہا کہ ان کے محکمہ نے جانچ کے دوران ابھی تک پایا ہے کہ خریدی گئی زمین کا ریکارڈ غائب ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے شوہر پر حال ہی میں لیاہ  علاقے میں سستی قیمت پر 5,261  کنال زمین خریدنے کے الزام میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی ایف آئی آر میں لکھا تھا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے دھوکہ دہی اور سیاسی دباؤ کے ذریعہ لیاہ کے نوان کوٹ علاقے میں 5,261  کنال زمین 130 ملین روپئے میں خریدی تھی، جبکہ اس کی حقیقی قیت 6 ارب روپئے تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں پوسٹ

سوشل میڈیا پران دنوں ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لیاہ میں جو 5,261  کنال زمین خریدی ہے، اس کی قیمت 6 ارب روپئے ہے۔ حالانکہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق، زمین کی حقیقی قیمت تقریباً 130 ملین سے 500 ملین روپئے ہے۔

 فیکٹ چیک میں سامنے آئی سچائی

دراصل، جیو نیوز نے فیکٹ چیک کے ذریعہ کئی ریئل اسٹیٹ ایجنٹوں، سرکاری افسران اورمقامی باشندوں سے جانچ میں پایا کہ لیاہ علاقے میں5,261  کنال زمین کی بازار میں موجودہ قیمت تقریباً 131 ملین روپئے سے 500 ملین روپئے ہے، نہ کہ 6 ارب روپئے ہے۔