
بنگلہ دیش آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ یونس حکومت پوری طرح محفوظ ہے۔
بنگلہ دیش فوج نے منگل کو ایک میڈیا رپورٹ کو ازسرنو خارج کردیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فوج کے اعلیٰ افسران نے ایمرجنسی میٹنگ بلائی تھی۔ فوج نے اس خبرکو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیا اوراسے صحافت کے لئے سنگین بھول بتایا۔
بنگلہ دیش فوج کی میڈیا یونٹ انٹرسروسیزپبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ Bangladesh Army Holds Emergency Meeting Amid Possibility of Coup Against Chief Adviser Mohammad Yunus پوری طرح سے خوفناک اور جھوٹی جانکاری پرمبنی ہے۔ فوج نے اسے صحافت میں لاپرواہی کی ایک بڑی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مستقل میٹنگ تھی، جسے غلط طریقے سے تختہ پلٹ کی سازش کے طورپر پیش کیا گیا۔
بغیرثبوت کے لگائے گئے الزام
آئی ایس پی آرکے مطابق، رپورٹ میں کسی مصدقہ ذرائع یا ٹھوس ثبوت کا ذکرنہیں کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ خبر پوری طرح سے من گھڑت اور خوفناک ہے۔ فوج نے کہا کہ تختہ پلٹ کے امکان سے متعلق کیا گیا دعویٰ پوری طرح سے جھوٹا اوربدنیتی پرمبنی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب متعلقہ میڈیا تنظیم نے بنگلہ دیشی فوج کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی ہیں۔ اس سے پہلے بھی اسی میڈیا گروپ نے غلط جانکاری پرمبنی ایک رپورٹ شائع کی تھی، جسے بنگلہ دیشی فوج نے 11 مارچ کو جاری کرکے ایک بیان میں خارج کیا تھا۔
سنسنی خیزخبریں پھیلانے سے بچیں
بنگلہ دیشی فوج نے ہندوستانی میڈیا ادارے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کی تفتیش کئے بغیرسنسنی خیزخبریں پھیلانا غیرذمہ دارانہ صحافت کی مثال ہے۔ فوج نے کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن رپورٹیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بداعتمادی اورتناؤ پیدا کرسکتی ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ ایک عام اجلاس تھا، جسے غیرضروری طورپرغلط تناظرمیں پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آرنے کہا کہ میڈیا اپنی ذمہ داری کوسمجھے اوربغیرکسی ثبوت کے ایسی بے بنیاد خبریں شائع کرنے سے گریزکرنا چاہئے۔
ہند-بنگلہ دیش کے رشتوں پراثر
فوج کے اس سخت بیان کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میڈیا کوریج سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کی افواہیں نہ صرف دونوں مملک کے رشتوں کو متاثرکرسکتی ہیں، بلکہ قومی سیکورٹی کے لئے بھی خطرہ پیدا کرسکتی ہیں۔ بنگلہ دیش فوج نے سبھی میڈیا اداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ذمہ داری سے رپورٹنگ کریں اورایسی خبروں سے بچیں جو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور اختلاف کو فروغ دیں۔ فوج نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش میں کسی بھی طرح کا سیاسی عدم استحکام نہیں ہے اور تختہ پلٹ کی افواہیں پوری طرح سے بے بنیاد ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔