پاکستان کے میاں والی ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے
پاکستان کے میاں والی ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ حالانکہ پاکستانی فوج نے اس حملے کو ناکام کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج نے اس حملے سے متعلق ایک بیان بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں فوج کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ چار نومبر کی صبح کیا گیا تھا۔
پاکستانی فوج نے جاری کیا بیان
پاکستانی فوج نے اس حملے کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فوج نے غیرمعمولی ہمت اور وقت پرردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو بیس میں داخلہ حاصل کرنے سے پہلے ہی مارگرایا گیا جبکہ باقی تین دہشت گردوں کو فوجیوں کے ذریعہ وقت پر اورموثر ردعمل کے سبب گھیرلیا گیا۔ حالانکہ حملے کے دوران پہلے سے ہی زمین پرکھڑے تین طیاروں اورایک ایندھن باوزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر خالی کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرمشترکہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جواب آخری مراحل میں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہرقیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
Multiple Pakistani journalists report and videos emerge where reportedly unknown gunmen have stormed a Pakistani Airforce training base in Mianwali, inflicting casualties. More details are awaited. pic.twitter.com/krvyXtG9Hg
— ANI (@ANI) November 4, 2023
پہلے بھی ہوئے ہیں ایسے حملے
واضح رہے کہ پاکستان میں کیا گیا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے۔ پاکستان سب سب سے گھنی آبادی والے شہر کراچی میں اسی سال فروری میں نامعلوم ہتھیاربند دہشت گردوں نے پولیس سربراہ کے آفس پرحملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد نیم فوجی دستوں اور حملہ آوروں کے درمیان خطرناک گولی باری ہوئی تھی۔ اس حملے میں دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے تھے جبکہ کچھ عام شہریوں کی بھی اس حملے میں موت ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ کراچی پولیس سربراہ کے ہیڈکوارٹرپرحملہ ہوا ہے۔
Terrorists attacked PAF base Mianwali and is ongoing, Ya Allah khair!!#MianWalipic.twitter.com/plGJ0IwWLO
— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) November 4, 2023
کراچی کے پولیس سربراہ جاوید اودہو نے بھی ایک ٹوئٹ کرکے تصدیق کیا تھا کہ ان کے دفترپرحملہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ دہشت گردوں نے پہلے کراچی پولیس سربراہ کے دفتر کی عمارت کے کیمپس میں نصف درجن ہتھگولے پھینکے اور پھرکیمپس میں گھس گئے تھے۔ پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ نیم فوجی اہلکاروں، پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان خطرناک گولی باری جاری ہے۔ حملہ آوروں کو گھیرنے کے لئے ضلع اورعلاقے کی سبھی موبائل وین کو فوری طورپرجائے حادثہ پربلایا گیا۔
-بھارت ایکسپریس