Bharat Express DD Free Dish

امریکہ نے شام پرعائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا، دونوں ممالک کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اوراحمد الشرع میں خاص ملاقات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔ وہ بدھ کے روز شام کے موجودہ صدر احمد الشرع سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

امریکہ نے شام کے اوپرعائد تمام پابندیوں کوختم کردیا ہے۔ اس کے بعد اب امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ بدھ کو سعودی عرب میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے گزشتہ سال بشارالاسد کواقتدارسے بے دخل کردیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا، ’’صدر(ٹرمپ) کل سعودی عرب میں شامی صدرسے ملنے کے لئے رضا مند ہوگئے ہیں۔ ‘‘

واضح رہے کہ دسمبرمیں احمد الشرع کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے ہی امریکہ اس بات پرغورکررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ بھی الشرع کے ساتھ تال میل بٹھانے کے لئے راستے نکال رہا تھا۔ اس دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اس کے لئے بڑی پیش رفت کی۔

واشنگٹن سے روانہ ہونے سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ شامی حکومت پرلگائی گئی پابندیوں کوہٹانے پرغورکررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، ’’ہم اسے ہٹانا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم انہیں (شام کو) ایک نئی شروعات کا موقع دینا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکی کے صدررجب طیب اردغان نے ان سے ایسا کرنے کی گزارش کی ہے۔

امریکہ نے احمد الشرع پررکھا تھا ایک کروڑ کا انعام

میڈیا کی خبروں کے مطابق، ماضی میں احمد الشرع کوابومحمد الگولانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ 2003 میں امریکہ کی قیادت میں عراق پرامریکی قیادت میں حملے کے بعد امریکی افواج سے لڑنے والے القاعدہ کے باغیوں میں شمولیت اختیارکی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد الشرع کے خلاف اب بھی عراق میں گرفتاری وارنٹ ہے۔ القاعدہ کے ساتھ احمد الشرع کے روابط کی وجہ سے، امریکہ نے ایک بارہراس شخص کو 10 ملین امریکی ڈالرکے انعام کی پیشکش کی تھی، جوان کے ٹھکانے تک جانے والی معلومات فراہم کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پھر کیا یہ بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خلیجی خطے کے اپنے چارروزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان بڑھتی جدوجہد کو روکنے کے لئے کامیابی کے ساتھ تاریخی جنگ بند کرائی۔ انہوں نے ریاض میں سعودی عرب-امریکہ سرمایہ کاری فورم کوخطاب کرتے ہوئے کہا، ”جیسا کہ میں نے اپنی افتتاحی تقریب میں کہا تھا، میری بڑی امید امن کا سفیربننا اوراتحاد قائم کرنا ہے۔ مجھے جنگ پسند نہیں ہے۔ ویسے ہمارے پاس دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کرنے کے لئے کافی حد تک تجارت کا استعمال کیا اورمیں نے کہا کہ ساتھیو، چلو۔ ایک سودا کرتے ہیں۔ چلوکچھ تجارت کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read