علامتی تصویر (تصویر/رائٹرز)
کراچی: لوگ چوری اور دھوکہ دہی کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھ کنڈے اپناتے ہیں۔ اس بار پڑوسی ملک سے دھوکہ دہی کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ در اصل، یہاں ایک شخص قربانی کے جانور کے منہ میں پلاسٹک کے دانت لگا کر بیچتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ کراچی میں حکام نے ہفتہ کے روز گلبرگ چورنگی کے علاقے میں پلاسٹک کے دانتوں والے قربانی کے بکرے فروخت کرنے کے الزام میں ایک کاروباری کو گرفتار کیا، جیسا کہ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک گاہک کو ایک بکرے کے منہ سے پلاسٹک کے دانت نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوری کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔
پاکستان کے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا گرفتار کاروباری عید الاضحیٰ کے موقع پر جانور بیچنے کے لیے کراچی آیا تھا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس اعتراف کیا کہ وہ اس فروخت میں ملوث تھا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سات اضافی بکرے قبضے میں لے لیے ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا، “سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے ہمیں مصنوعی دانتوں کے ساتھ بکروں کی فروخت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں، جس کے نتیجے میں تاجر کی گرفتاری ہوئی،” اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، کیونکہ حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ بغیر دانت والے بکرے کی قربانی ممنوع ہے۔
بتا دیں کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق 10 ذو الحجہ کو عید الاضحی منائی جاتی ہے اور اس بار 17 جون کو 10 ذو الحجہ کی تاریخ پڑ رہی ہے۔ یہ ایک اہم مذہبی تہوار ہے جہاں مسلمان جانوروں کی قربانی کرکے حضرت ابراہیم کی خدا کی اطاعت کی یاد مناتے ہیں۔ ان قربانیوں کا گوشت روایتی طور پر خاندانوں، غریبوں اور مستحقین کے درماین بانٹ دیا جاتا ہے۔ حضرت ابراہیمی کی کہانی سے جڑی روایت میں عید کی تقریبات کے دوران تین دنوں تک جانوروں کی قربانی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔