Bharat Express DD Free Dish

TV actress Deepika Kakar: دیپیکا ککڑ کی طبیعت پر شعیب ابراہیم پریشان، بولے — ہر وقت خوف لگا رہتا ہے

شعیب ابراہیم نے کہا، “پچھلے 10-12 دنوں سے میں زیادہ وی لاگ نہیں بنا پا رہا ہوں۔ ایک تو روزانہ اسپتال جانا اور ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا ہی معمول بن گیا ہے۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ روز ایک ہی بات دہرا کر ناظرین کو بور کروں۔

نئی دہلی :ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ مئی 2025 سے لیور کینسر کا علاج کروا رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کے جسم میں 1.3 ملی میٹر کا سسٹ پایا گیا تھا، جس کے بعد فروری میں ان کی سرجری کی گئی۔ سرجری کے بعد سے وہ ریکوری کے مرحلے میں ہیں۔ اب ان کے شوہر اور اداکار شعیب ابراہیم نے ان کی صحت کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔شعیب ابراہیم نے بتایا کہ وہ دیپیکا ککڑ کی حالت کو لے کر کافی دباؤ میں ہیں اور بہتر علاج کے لیے مختلف اسپتالوں سے سیکنڈ اوپینین بھی لے رہے ہیں۔ اپنے تازہ وی لاگ میں شعیب ابراہیم نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وہ مسلسل اسپتال جا رہے ہیں اور ڈاکٹروں سے مشورہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹروں سے لے رہے ہیں سیکنڈ اوپینین

شعیب ابراہیم نے بتایا کہ اسی وجہ سے وہ وی لاگ بھی نہیں بنا پا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے اسپتال میں جا کر انہوں نے دیپیکا کے علاج کے حوالے سے دوسرا طبی مشورہ بھی لیا ہے۔ شعیب ابراہیم نے مزید بتایا کہ وہ بار بار بننے والے سسٹ کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ اور ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ بیماری کی اصل وجہ معلوم ہو سکے اور علاج کو بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ شوئیب نے کہا کہ دیپیکا کی صحت کو لے کر وہ کافی بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔

“ہر وقت ایک خوف رہتا ہے”

شعیب ابراہیم نے کہا، “پچھلے 10-12 دنوں سے میں زیادہ وی لاگ نہیں بنا پا رہا ہوں۔ ایک تو روزانہ اسپتال جانا اور ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا ہی معمول بن گیا ہے۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ روز ایک ہی بات دہرا کر ناظرین کو بور کروں۔”انہوں نے مزید کہا، “دوسری وجہ یہ ہے کہ دوسرے ری لیپس کے بعد مجھے ہیلتھ اینگزائٹی ہونے لگی ہے۔ اپنے لیے نہیں بلکہ دیپیکا کے لیے۔ ہر وقت ایک فکر رہتی ہے۔ اگر کوئی چھوٹی سی بات بھی ہو جائے تو میں اندر ہی اندر گھبرا جاتا ہوں۔”شعیب  ابراہیم نے بتایا کہ اگر رات کو دیپیکا ہلکے درد کی شکایت بھی کریں تو وہ کافی پریشان ہو جاتے ہیں اور بار بار یہی سوچتے رہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read