Bharat Express

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کو مل رہا ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بھرپور پیار، ان ممالک میں تیسری بلاک بسٹر اوپنر بنی کنگ خان کی یہ فلم

 بالی ووڈ اسٹار کی فلم ’ڈنکی‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ وہیں ریلیز ہوتے ہی یہ فلم بیرون ممالک میں دھوم مچا رہی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے فلم کو زبردست پیار مل رہا ہے۔

ڈنکی کا 16ویں دن بھی جلوابرقرار، دنیا بھر میں اتنے کروڑ کمائے

شاہ رخ خان کی مچ اویٹیڈ فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبرکوسلوراسکرین پرریلیز ہوچکی ہے۔ راجکمارہیرانی کی ڈنکی میں جہاں ایک طرف پیاراوردوستی کی کہانی دکھائی گئی ہے، تو وہیں دوسری طرف فلم میں ان این آرآئی کی کہانی بھی پیش کرتی ہے، جو بیرون ملک میں رہتے ہیں اوراپنے ملک اوروطن کو یاد کرتے ہیں۔

’ڈنکی‘ کو مل رہا ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں زبردست پیار

ایسے میں یہ فلم آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں رہنے والے لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں کو چھوگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شاہ رخ خان کی اس فلم کوزبردست پیار مل رہا ہے۔ وہیں باکس آفس پربھی فلم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس سال شاہ رخ خان کے لئے ان ممالک میں یہ تیسری بلاک بسٹراوپننگ بن گئی ہے۔ تو چلئے دیکھتے ہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے لوگوں کا ردعمل۔

’ڈنکی‘ میں شاندار کاسٹ ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ سپرٹیلنٹیڈ اداکار بومن ایرانی، تاپسی پنو، وکی کوشل، وکرم کوچراورانل گروورہیں۔ وہیں ’ڈنکی‘ کے اوپننگ ڈے کے کلیکشن کی بات کریں توفلم نے پہلے دن شاہ رخ خان کی فلم نے 30 کروڑروپئے کی کمائی کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس