Bharat Express DD Free Dish

”کبھی ہاں کبھی نا‘‘میں شاہ رخ خان کی بہن نہیں، گرل فرینڈ بننا چاہتی تھیں اداکارہ سعدیہ صدیقی، کہا- مجھے ان سے پیار ہوگیا تھا

سعدیہ صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فلم ”کبھی ہاں کبھی نا” میں شاہ رخ خان کی بہن نہیں، بلکہ معشوقہ کا کردار نبھانا چاہتی تھی۔ سعدیہ صدیقی نے کہا، ‘جب مجھے فلم کے لئے بلایا گیا، تب تک میں شاہ رخ خان کے پیارمیں پوری طرح ڈوب چکی تھی۔ یہ سچا پیار تھا۔ مجھے کوئی اور نظرہی نہیں آتا تھا۔ میں ان سے پیارکرتی تھی اورآج بھی کرتی ہوں۔

بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کی فلم ”کبھی ہاں کبھی نا” کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ 1994 میں ریلیز ہوئی اس کامیڈی ڈراما فلم میں شاہ رخ خان نے ‘سنیل’ کا کردارنبھایا تھا، وہیں سچیترا کرشن مورتی ان کی معشوقہ ‘انّا’ کے رول میں نظرآئی تھیں۔ سنیل اور’انّا’ کی معصوم لواسٹوری اورشاندارکیمسٹری کوناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔ فلم میں اداکارہ سعدیہ صدیقی نے شاہ رخ خان کی بہن ‘نکّی’ کا رول نبھایا تھا۔ اب ”کبھی ہاں کبھی نا” کی ریلیزکے 32 سال بعد سعدیہ نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

سدھارتھ کنّن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعدیہ صدیقی نے بتایا کہ وہ فلم ”کبھی ہاں کبھی نا” میں شاہ رخ خان کی بہن نہیں، بلکہ معشوقہ کا کردارنبھانا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے اس فلم کی پیشکش مسترد کردی تھی۔ سعدیہ نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں ”کبھی ہاں کبھی نا” کا آفرملا تب وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین تھیں اوران سے پیارکرنے لگی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ ان کی بہن کا کردارنہیں نبھانا چاہتی تھیں۔

سعدیہ صدیقی نے کیا بڑا انکشاف

سعدیہ صدیقی نے کہا، ‘جب مجھے فلم کے لئے بلایا گیا، تب تک میں شاہ رخ خان کے پیارمیں پوری طرح ڈوب چکی تھی۔ یہ سچا پیارتھا۔ مجھے کوئی اورنظرہی نہیں آتا تھا۔ میں ان سے پیارکرتی تھی اورآج بھی کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر کندن شاہ نے انہیں دوردرشن کے شو’ہمراہی’ میں دیکھ کراس رول کے لئے منتخب کیا تھا۔ حالانکہ جب انہیں شاہ رخ خان کی بہن کے کردارکے لئے پیشکش ہوئی توانہوں نے شروعات میں صاف طورپرانکارکردیا۔

‘انّا’ کا کردار نبھانا چاہتی تھیں سعدیہ صدیقی

سعدیہ کہتی ہیں، ”کندن شاہ نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ رول کیوں نہیں کرنا چاہتی۔ میں نے ان سے کہا کہ میرے دل میں شاہ رخ خان کے لئے ویسے جذبات نہیں ہیں۔ اگرمیں ان کی بہن بنوں گی تومیری آنکھوں میں اصلی جذبات نظرآئیں گے اوروہ کردارپراثرڈالے گا۔” اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹرسے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ فلم میں شاہ رخ خان کی معشوقہ ‘انّا’ کا رول کرنا چاہتی ہیں۔ حالانکہ کندن شاہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس کردار کے لئے کافی چھوٹی ہیں۔

سعدیہ صدیقی نے کی شاہ رخ خان کی تعریف

انٹرویو کے دوران سعدیہ صدیقی نے شاہ رخ خان کی جم کرتعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان ان کا بہت خیال رکھتے تھے۔ ایک بیچ سین کی شوٹنگ کے بعد جب وہ دھوپ میں بیٹھی تھیں، تب شاہ رخ خان نے انہیں کارمیں جاکرآرام کرنے اور پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔ سعدیہ صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی شاہ رخ خان سے اپنے دل کی بات نہیں کہی۔ حالانکہ کئی سال بعد جب دونوں کی ملاقات ایک ڈبنگ اسٹوڈیو میں ہوئی توشاہ رخ خان نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ سعدیہ صدیقی نے کہا، ”مجھے لگا تھا کہ انہیں میں یاد نہیں رہوں گی، لیکن انہوں نے مجھے فوراً پہچان لیا۔ اس لمحے نے مجھے بہت خوش کردیا۔ مجھے آج بھی وہ ملاقات یاد ہے۔ شاہ رخ خان نے مجھے ناک لے کربلایا اورگلے لگا لیا۔ میں آج بھی شاہ رخ خان سے پیارکرتی ہوں۔ ان کی عزت کرتی ہوں۔” واضح رہے کہ ‘کبھی ہاں کبھی نا’ کی بات کریں تو اس فلم کے ڈائریکٹر کندن شاہ تھے۔ اس میں دیپک تیجوری اور نصیرالدین شاہ جیسے اداکار بھی نظرآئے تھے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس فلم نے پوری دنیا میں 5.41 کروڑ روپئے کا کاروبارکیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read