Bharat Express

Sanjay Leela Bhansalis first Web Series on Netflix: ریلیز ہوئی سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرا منڈی‘، فینس کر رہے ہیں تعریف، جانئے کیسی ہے یہ سیریز

اس سال کی موسٹ اویٹیڈ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ آخرکار او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگئی ہے۔ وہیں ویب سیریز سے متعلق مکس ریویو فینس سے مل رہے ہیں۔

Heeramandi Review: اس سال کی موسٹ اویٹیڈ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ آخرکار اوٹی ٹی پر ریلیزہوگئی ہے۔ وہیں ویب سیریز سے متعلق مکس ریویو فینس سے مل رہے ہیں۔ اسی درمیان بگ بجٹ شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ وہ 70 اور 90 کی دہائی کی تین اداکارہ کو ویب سیریز میں لینا چاہتے تھے۔ اتنا ہی نہیں لسٹ میں دو پاکستانی اداکارہ کا بھی نام شامل ہے، لیکن کہانی اتنی تفصیلی تھی، جس کی وجہ سے فلم نہیں بن پائی۔ 8 ایپیسوڈ کی اس سیریز کو دیکھنے کے لئے آپ کو نیٹ فلکس کا سبسکرپشن لینا ہوگا۔ آئیے ’ہیرا منڈی‘ کے بارے میں میں جانتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

18 سال سے زیادہ عمر والے دیکھ پائیں گے ’ہیرا منڈی‘

پہلے جان لیجئے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے پریمیئرپرللی سنگھ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہیرا منڈی کا آئیڈیا ان کے پاس 18 سال سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 18 سال پہلے کی بات ہے، ایک وقت ریکھا جی، کرینہ اوررانی مکھرجی تھیں۔ پھر یہ دوسری کاسٹ میں بدل گئیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے بتایا کہ ہیرا منڈی ایک فلم ہونے والی تھی۔ واضح رہے کہ ہیرا منڈی آزادی سے پہلے کے لاہور میں طوائفوں اور نوابوں کی دنیا پر مبنی ہے۔

 

’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ذریعہ ہدایت کاری میں کی گئی پہلی ویب سیریز، ہیرامنڈی اور ڈائمنڈ بازار میں منیش کوئرالا، سوناکشی سنہا، رچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمن سہگل، طٰحہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن اور ان کے بیٹے ادھین سمن اہم رول میں نظر آرہے ہیں۔

’ہیرا منڈی‘: دی ڈائمنڈ بازار کی کہانی

’ہیرا منڈی‘ دی ڈائمنڈ بازار کی بات کریں تو نیٹ فلکس ویب سیریز میں یہاں منیشا کوئرالہ اور ان سے متعلق عورتوں کے ذریعہ ہیرا منڈی کے شان وشوکت کے آخری لمحوں کو دکھایا ہے۔ ویب سیریز میں منیشا کوئرالا اور سوناکشی سنہا کے ذریعہ جہاں طاقت کی جدوجہد نظرآتی ہے۔ تو وہیں شرمین سہگل کے ذریعہ ایسی لڑکی کی کہانی دکھائی ہے جو اس دنیا سے دور رہنا چاہتی ہے۔ وہیں کوئی آزادی کی لڑائی کے لئے آواز بلند کررہی ہے تو کسی کواپنے وجود کی لڑائی لڑنی ہے۔

ان کے علاوہ ہیرا منڈی میں کچھ نواب جو ملیکا جان کی چوکھٹ پرآتے ہیں۔ اس طرح سے سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرامنڈی کے ذریعہ اس دور کی کہانی کو دکھایا ہے، جو بہت ہی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ تاہم کرداراورواقعات کہانی میں ہم آہنگ نظر نہیں آتے۔ صرف پیسے کی رونق نظرآتی ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ کسی بھی عام چیزکو کیسے عظیم بنایا جا سکتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read