Bharat Express

Maulana Sajjad Nomani Calls For Voting: مولانا سجاد نعمانی نے قسم کھاکر کہا کہ اگر آپ نے ووٹ نہیں ڈالا تو آپ قیامت کے دن پکڑے جائیں گے

میرے اشاروں کو سمجھیے، ایسے اسباب پیدا ہوگئے ہیں ،ایسی سنگین غلطیاں ہوئی ہیں ،ایسے ایسے راز فا ش ہوئے ہیں  کہ جن کے ہاتھ میں ملک نہ جائے تو ملک ترقی کرے گا، ایسی کچھ غلطیاں ،ایسی حرکتیں اور جرائم منظرعام پر آگئے ہیں کہ ملک کے عام لوگ جو عام حالات میں شاید انہیں کو ووٹ دیتے ،وہ بھی اب توبہ توبہ کررہے ہیں ۔

ملک عام انتخابات کے دور سے گزررہا ہے ۔ سیاسی جماعتیں اور ان کےلیڈران انتخابی مہم میں پسینہ بہار رہے ہیں ۔اور اب تک چار مرحلوں کی ووٹنگ میں جو شرح نکل کر آئی ہے وہ مایوس کن ہے۔اس بار کے الیکشن میں عوام کی بڑی تعداد ووٹ دینے کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے جس کے نتیجے میں ووٹنگ کی شرح کم ریکارڈ ہورہی ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن کے علاوہ جمعیت وجماعت کی جانب سے بھی مسلسل زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ اسی دوران ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی وائرل ہورہی ہے اور یہ ویڈیو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کےرکن اور ملک کے معروف  عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کی ہے۔ حالانکہ مولانا نعمانی کی جانب سے ہر فیز کے بعد ویڈیو جاری کرکے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جارہی ہے جو اپنے آپ میں قابل تعریف ہے البتہ جو ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس میں جو باتیں انہوں نے بتائی ہیں وہ انتہائی سنجیدگی سے غور کرنے والی ہے۔

مولانا سجاد نعمانی اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ”میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر آپ نے ووٹ نہ ڈالا ، اور آپ نے اپنے محلے کے لوگوں کے ووٹ ڈلوانے کی فکر نہ کی تو کل قیامت کے دن اس کیلئے پکڑے  جائیں گے۔میں ڈنکے کی چوٹ پر کہہ رہا ہوں کہ آپ اس کیلئے پکڑے جائیں گے ۔ چونکہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ کتنا خطرناک الیکشن بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ تہجد پڑھتے رہیں لیکن ہمار ا ملک جس سمت میں جارہا ہےاس سلسلے میں آپ کوئی فکر نہ کریں ،تو میں نے جن بزرگوں سے تربیت حاصل کی ہے،اسی روشنی میں پورے یقین سے کہہ رہا ہوں کہ  پوری امت تہجد گزار ہوجائے لیکن ملک کو غلط راستے پر جانے سے روکنے کیلئے وہ جان ومال کی قربانی نہ دے تو آپ کی نماز تہجد دنیا میں آپ کے قتل عام سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میرے اشاروں کو سمجھیے، ایسے اسباب پیدا ہوگئے ہیں ،ایسی سنگین غلطیاں ہوئی ہیں ،ایسے ایسے راز فا ش ہوئے ہیں  کہ جن کے ہاتھ میں ملک نہ جائے تو ملک ترقی کرے گا، ایسی کچھ غلطیاں ،ایسی حرکتیں اور جرائم منظرعام پر آگئے ہیں کہ ملک کے عام لوگ جو عام حالات میں شاید انہیں کو ووٹ دیتے ،وہ بھی اب توبہ توبہ کررہے ہیں ،کان پکڑ رہے ہیں  اور یہ اعلان کررہے ہیں کہ ان کو ووٹ کسی بھی قیمت پر نہیں دینا ہے۔مولانا نعمانی نے مزید کہا کہ اللہ نے آپ کو ایک موقع دیا ہے اور اگر اس موقع پر آپ سست بنے رہے  اور آپ نے سوچا کہ یہ ووٹ دینا دنیاوی کام ہے ،ووٹ دینے کا دین سے کوئی تعلق  نہیں ہے، ہم دیندار لوگ ہیں، ہم ووٹ نہیں دیں گے، تو آپ مجرم ہیں مجرم،میرا گریبان پکڑیے گا قیامت کے دن، مجھے تلاشیےگا،اللہ کے دربار میں میری شکایت درج کرا دیجئے گا کہ اس نے کیسے کہا تھا کہ ووٹ نہ دینے والا مجرم ہے؟ میں انشاء اللہ ضرور جواب دوں گا۔

بھارت ایکسپریس۔