Bharat Express DD Free Dish

Maulana Sajjad Nomani

مہاراشٹراسمبلی الیکشن 2024 کے درمیان تنازعہ میں رہے مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات سے متعلق اداکارہ سورا بھاسکرنے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا کے بارے میں نہیں جانتی تھیں۔

سوارا بھاسکر اور ان کے خاوند فہد احمد نے چند ایام قبل انتخابی مہم کے دوران معروف مسلم مذہبی رہنما مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی، تاہم مذہبی رہنما سے ملاقات کا ان کے انتخابی نتائج پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا اور فہد احمد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مہاراشٹر کی انتخابی لڑائی میں مسلمان فریق نہیں ہیں، انہیں خوامخواہ فریق بنانے سے ہندو ووٹ ایک جٹ ہوسکتے ہیں اور ہریانہ کی سی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی کے 269 امیدواروں کی حمایت کریں گے اور اپنے لوگوں سے کہیں گے کہ وہ انہیں ہی ووٹ دیں۔ سجاد نعمانی نے کہا کہ مراٹھا اور او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والے 117 امیدواروں کو ہماری حمایت حاصل ہے۔

میرے اشاروں کو سمجھیے، ایسے اسباب پیدا ہوگئے ہیں ،ایسی سنگین غلطیاں ہوئی ہیں ،ایسے ایسے راز فا ش ہوئے ہیں  کہ جن کے ہاتھ میں ملک نہ جائے تو ملک ترقی کرے گا، ایسی کچھ غلطیاں ،ایسی حرکتیں اور جرائم منظرعام پر آگئے ہیں کہ ملک کے عام لوگ جو عام حالات میں شاید انہیں کو ووٹ دیتے ،وہ بھی اب توبہ توبہ کررہے ہیں ۔