Bharat Express

Salman Khan with Sangeeta Bijlani: ارپتا کی عید پارٹی میں سنگیتا بجلانی اور بھائی جان کی مستی، ایکس گرل فرینڈ نے سلمان خان کے ساتھ کر ڈالا ایسا کام

Salman Khan with Sangeeta Bijlani: پارٹی کی تصاویرسے یہ بات پتہ چل رہا ہے کہ پارٹی میں سلمان خان اوران کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی نے جم کرمستی کی تھی۔

سلمان خان اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی۔

Salman Khan with Sangeeta Bijlani: عید کے موقع پربالی ووڈ میں کئی شاندار پارٹیوں کا انعقاد کیا گیا۔ سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے بھی عید الفطر 2023 کے موقع پر 22 اپریل کو ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ بالی ووڈ کے تمام ستاروں نے اس پارٹی کی رونق بڑھائی۔ وہیں اب سامنے آئی اس پارٹی کی تصاویر سے یہ بات معلوم ہو رہی ہے کہ پارٹی میں سلمان خان اور ان کی ایکس (سابقہ) گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی نے جم کر مستی کی تھی۔

دونوں کا ویڈیو ہوا وائرل 

ارپتا خان کی اس پارٹی میں نہ صرف بالی ووڈ بلکہ میڈیا سے لے کرتمام حلقوں کی عظیم شخصیات پہنچی تھیں۔ سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کا جو ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اس میں سنگیتا بجلانی کے ساتھ سلمان خان کافی مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ سنگیتا بجلانی مزاحیہ انداز میں سلمان خان کے چہرے پر پنچ کر رہی ہیں۔ اس دوران سلمان خان کا ایک ہاتھ اپنی ایک جیب میں ہے اور پنچ کے بعد بھی ہنستے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ پارٹی میں بلیک ڈریس پہنے سلمان خان کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایسا لگ رہا ہے جیسے سلمان خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کے بارے میں ہی باتیں کر رہے ہین۔

 90 کی دہائی میں دونوں سرخیوں میں رہے

سلمان خان  کے ساتھ سنگیتا بجلانی کے درمیان 90 کی دہائی میں افیئر کی خبریں آنے لگی تھیں۔ یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی خبروں کی بھی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کا رشتہ ایک دو دن نہیں بلکہ تقریباً ایک سال تک چلا تھا۔ وہیں اپنے دیئے ایک انٹرویو میں اس وقت کامیابی ہیروئنوں میں شمار سنگیتا بجلانی نے اس بات کو قبول کیا تھا کہ سلمان خان اور ان کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم کئے تھے۔ سلمان خان نے بھی کرن جوہر کے ایک شو میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ ان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ دونوں نے اپنے رشتے کو سلیقے سے ختم کیا تھا۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ دونوں آج بھی ایک اچھے دوست ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس