Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

فلم میں ادیوی شیش اور مرنال ٹھاکر کی اداکاری کو سراہا گیا، لیکن مضبوط اسٹار کاسٹ کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔تجارتی ویب سائٹ سیکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 65 کروڑ روپے تھا، جبکہ بھارت میں اس کا نیٹ کلیکشن صرف 36.69 کروڑ روپے رہا۔

فلم سازی کے ساتھ ساتھ پہلاج نہلانی نے بھارتی سنسر بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 2015 سے 2017 تک اپنے دورِ صدارت میں وہ سخت سینسر پالیسیوں کے باعث مسلسل خبروں میں رہے۔ ان کے دور میں کئی فلموں کے مناظر اور مواد پر اعتراضات کیے گئے ،

اسی فلم کا ٹائٹل گیت ایک مختلف مگر نہایت دردناک سماجی حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ایک ایسی غریب بیٹی کی کہانی بیان کرتا ہے جو امیر سسرال میں مسلسل طعنے، توہین اور نظراندازی کے بعد اپنے میکے واپس آنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ گیت کے بول سماج کے تلخ رویوں کی عکاسی کرتے ہیں:

پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین بی این شرما نے حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ کے دوران دیے گئے متنازع بیان پر والمیکی سماج سے عوامی طور پر معافی طلب کر لی ہے۔ بدھ کے روز وہ اپنے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے ہمراہ امرتسر میں واقع والمیکی تیرتھ استھل پہنچے، جہاں انہوں نے ماتھا ٹیک کر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور سماج سے معافی مانگی۔

عامر خان اور ان کی قریبی دوست گوری اسپریٹ 5 جولائی 2026 کو ایک نجی تقریب میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست ہی شریک ہوں گے، جبکہ بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کی شرکت کے بھی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ادکارہ سنبل توقیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیا شیئر کرنا ہے اور کیا نہیں، اس حوالے سے وہ ہمیشہ محتاط رہتی ہیں۔ ان کے مطابق ہر انسان کی کچھ ذاتی حدود ہوتی ہیں جن کا احترام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوامی شخصیات کی زندگی میں مداحوں کی دلچسپی فطری بات ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر لمحہ اور ہر احساس کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے۔

علی فضل اور رچا چڈھا دونوں کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو روایتی کرداروں کے بجائے منفرد اور مشکل کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر میں کئی ایسی فلموں اور ویب سیریز کا انتخاب کیا جنہوں نے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ ان کے کردار بھی طویل عرصے تک یاد رکھے گئے۔

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور بزنس مین للت مودی اورفلم اداکارہ سشمیتا سین کے تعلقات ایک وقت کافی سرخیوں میں تھے۔ ان کی ڈیٹنگ کی خبرٹوٹنے پرمداح حیران رہ گئے۔ اب للت مودی نے ایک انٹرویومیں سشمتا سین کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے اس دوران سشمتا سے رشتہ ٹوٹنے پر بھی جواب دیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت 47 سالہ راشی چھابڑیا کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ راشی سنہ 2020 سے ٹنڈن خاندان کے ساتھ منسلک تھی اور اداکارہ کی والدہ وینا ٹنڈن کی دیکھ بھال کے لیے باقاعدگی سے ان کے گھر آیا جایا کرتی تھی۔

اطلاعات کے مطابق چنڈی گڑھ انتظامیہ کی بلڈنگ برانچ اور اسٹیٹ آفس کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کلب کے مرکزی دروازے پر سرکاری مہر لگا دی اور ادارے کو بند کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کلب کی عمارت میں ایسے متعدد تبدیلیاں کی گئی تھیں جو منظور شدہ نقشے اور بلڈنگ بائی لاز کے مطابق نہیں تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان بے ضابطگیوں کے باعث یہ کارروائی ناگزیر ہو گئی تھی۔