Sejal Pawar’s Statement: پرنیت مورے کے شو میں ایم بی بی ایس طالبہ سجل پوار کے بیان پر ہنگامہ، جانچ کمیٹی تشکیل، معاملے کی تحقیقات شروع
ممبئی کے معروف کے ای ایم اسپتال کی ایم بی بی ایس طالبہ سجل پوار کے ایک بیان پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال سجل پوار کو معطل نہیں کیا گیا ہے، تاہم معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی تادیبی کارروائی سے قبل جانچ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے گا تاکہ حقائق مکمل طور پر سامنے آنے کے بعد مناسب فیصلہ کیا جا سکے۔
Money Laundering Case: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز کی عرضی دوسری بنچ کو منتقل، سپریم کورٹ کے جج نے سماعت سے خود کو کر لیا الگ
جمعرات کو سماعت کے آغاز میں جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس اتل ایس چندورکر پر مشتمل بنچ نے جیکلین فرنانڈیز کے وکیل اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ یہ معاملہ کسی دوسری بنچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Bharathiraja Demise PM Modi Pays Tribute: چھ نیشنل ایوارڈز اور 44 فلمیں… بیٹے کی موت کے بعد ٹوٹ گئے تھے بھارتی راجا، انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کیا کہا؟
معروف تمل فلم ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف بھارتی راجا کا 84 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال ہو گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت فلمی دنیا کی متعدد شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
‘Baby Do Die Do’ Teaser: فلم ’بیبی ڈو ڈائی ڈو‘ کا ٹیزر جاری، پراسرار خاتون قاتلہ ’بےبی کرمارکر‘ کے کردار میں نظر آئیں گی ہما قریشی
ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم 3 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹیزر میں بےبی کرمارکر کی کہانی کو اس کے بچپن سے جوڑتے ہوئے مختلف دلچسپ کرداروں کا تعارف کرایا گیا ہے۔ ممبئی کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں ایکشن، تجسس اور پراسراریت نمایاں طور پر دکھائی دے گی۔
Alpha Teaser Released: ‘الفا’ کا دھماکہ خیز ٹیزر جاری، عالیہ بھٹ کو اٹھارویں سالگرہ پر ملا پہلا مشن، ایکشن انداز نے مداحوں کو کر دیا حیران
فلم ’’الفا‘‘ یش راج فلمز کی مقبول اسپائی یونیورس کی ساتویں فلم ہے۔ اس سے قبل ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘، ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘، ’’وار‘‘، ’’پٹھان‘‘، ’’ٹائیگر 3‘‘ اور ’’وار 2‘‘ جیسی فلمیں اس سلسلے کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری شیو رویل نے انجام دی ہے۔
Youtuber House Theft: یوٹیوبر رچنا گجر کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لے کر چور ہوئے فرار
مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں معروف یوٹیوبر رچنا گجر کے گھر بڑی چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ چور لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
TV Actress Neha Harsora: ڈیلی سوپ میں کام کرنا آسان نہیں، لیکن یہی جدوجہد مجھے مضبوط بناتی ہے: نیہا ہرسورا
اداکارہ نے کہا کہ ڈیلی سوپ کی شوٹنگ کا شیڈول انتہائی مصروف ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فنکار اپنے گھر سے زیادہ وقت سیٹ پر گزارتے ہیں۔ صبح سے رات گئے تک شوٹنگ جاری رہتی ہے اور اکثر اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی کم ملتا ہے۔
Aamir Khan Third Marriage: عامر خان جلد کرنے والے ہیں تیسری شادی، گوری کے ساتھ رشتے کا کیا اعلان، شادی کی تاریخ بھی آئی سامنے
بالی ووڈ اداکارعامر خان اورگوری کے تعلقات نے ایک بارپھرقیاس آرائیوں کوجنم دیا ہے۔ رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ حالانکہ سرکاری تصدیق کا انتظارہے۔
Celina Jaitley Amid Dispute with Husband: میں خاموش نہیں بیٹھوں گی اور انصاف کے لیے لڑتی رہوں گی، شوہر سے تنازع کے درمیان اداکارہ سیلینا جیٹلی کا بیان
بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ شوہر پیٹر ہیگ سے طلاق اور بچوں کی تحویل (کسٹڈی) کے معاملے پر جاری تنازع کے درمیان انہوں نے شوہر اور سسر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹسز پر کھل کر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
‘Kala Hiran’ Controversy: ’کالا ہرن‘ تنازع: امت جانی نے سلمان خان کا قانونی نوٹس پھاڑ دیا، بولے— ’36 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد دھمکیاں موصول ہوئیں‘
فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ سے متعلق تنازع مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر امت جانی نے سلمان خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر کھل کر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے امت جانی نے دعویٰ کیا کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران انہیں ہزاروں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔





