Bharat Express

Mission Raniganj The Great Bharat Rescue: مشن رانی گنج دی گریٹ بھارت ریسکیو’ فلم اکشے کمار کے کریئر کی کشتی کو آگے بڑھا پائے گی یا کھلاڑی کمار کو مایوس کرے گی

55کروڑ کے بجٹ سے بنے ‘مشن رانی گنج’ کا اوپنگ کافی مایوس کن رہی ہے۔ اکشے کی پچھلی ریلیز فلم ‘او ایم جی ٹو’ کی بات کریں تو کھلاڑی کمار کی یہ فلم سال 2023 کی سپر ڈوپر ہٹ فلموں میں شمارہوتی ہے۔

مشن رانی گنج دی گریٹ بھارت ریسکیو' فلم اکشے کمار کے کریئر کی کشتی کو آگے بڑھا پائے گی یا کھلاڑی کمار کو مایوس کرے گی

Mission Raniganj The Great Bharat Rescue: یہ فلم 1989 میں پیش آنے والے ایک حادثے پر مبنی ہے۔ کہانی آئی آئی ٹی دھنباد کے ایک بہادر اور محنتی کان کنی انجینئر جسونت سنگھ گل کی ہے۔ انہوں نے اپنی سوجھ بوجھ سے کوئلے کی کان میں پھنسے 65 مزدوروں کو بچایا تھا۔ اس طرح کا بچاؤ ہندوستان میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

اکشے کمار کی سال 2023 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ‘مشن رانی گنج دی گریٹ بھارت ریسکیو’ آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔  یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے۔ اکشے کمار نے فلم میں حقیقی زندگی کے ہیرو جسونت گل کا کردار ادا کیا ہے۔ پرینیتی چوپڑا فلم میں اکشے کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی شروعات کافی کمزور رہی ہے۔

‘مشن رانی گنج’ کی ابتدائی دن کی کلیکشن کیا ہوا ؟

فلم ’مشن رانی گنج‘ کی شروعات کافی کمزورلگ رہی ہے۔ ‘مشن رانی گنج’ کی پہلے دن کی کمائی کے اندازے کے اعداد و شمار آ چکے ہیں۔

ساکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ‘مشن رانی گنج’ ریلیز کے پہلے دن 3.50 کروڑ روپے کلیکشن کر سکتی ہے۔

‘مشن رانی گنج’ کی پہلے دن کی کمائی مایوس کن

55 کروڑ کے بجٹ سے بنے ‘مشن رانی گنج’ کا اوپنگ کافی مایوس کن رہی ہے۔ اکشے کی پچھلی ریلیز فلم ‘او ایم جی ٹو’ کی بات کریں تو کھلاڑی کمار کی یہ فلم سال 2023 کی سپر ڈوپر ہٹ فلموں میں شمارہوتی ہے ۔او ایم جی ٹو نے دنیا بھر میں 221.25 کروڑ روپے کلیکٹ  کئےتھے۔

کیا ‘مشن رانی گنج’ اکشے کے ڈوبتے کیریئر کو بچا پائے گا؟

اس سے پہلے اکشے کمار کی 2021 میں آخری ہٹ فلم روہت شیٹی کی ‘سوریا ونشی’ تھی۔ او ایم جی 2 سے پہلے اداکار کی آٹھ فلمیں فلاپ ہوئیں  تھیں۔ ان میں اترنگی ری، کٹھ پوتلی، بچن پانڈے، رکشا بندھن، سیلفی، رام سیتو، سمراٹ پرتھویراج اور بیل باٹم  فلم شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جہاں بچن پانڈے فلاپ ہوئے، وہیں بیل باٹم بہت بری طرح سے فلوپ ثابت ہوئی۔ رکشا بندھن اور سمراٹ پرتھویراج دونوں نے باکس آفس پر بےحدخراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رام سیتو بنانے کی لاگت 50 کروڑ روپے تھی اور اس سے بمشکل 64 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔

  جب کہ او ایم جی ٹو سے پہلے اکشے کی فلم ‘سیلفی’ نے دنیا بھر میں صرف 24.6 کروڑ روپے کمائے تھے اور یہ اکشے کمار کی سب سے بڑی فلاپ فلم تھی۔ اب ایسی صورتحال میں ‘مشن رانی گنج’ نے بھی پہلے دن خراب کارکردگی دکھائی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے ک ہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم ویک اینڈ پر کتنا کلیکشن کر پاتی ہے۔ دلچسپ  بات یہ ہے کہ  یہ فلم اکشے کمار کے کریئر کی کشتی کو آگے بڑھا پائے گی یا کھلاڑی کمار کو مایوس کرے گی۔

بھارت ایکسپریس