Bharat Express

Dunki First Day Advance Booking: پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں ‘ڈنکی’ بجا ڈنکا! فلم میں شاہ رخ خان تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کے علاوہ وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی ‘ڈنکی’ کا حصہ ہیں۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا بجٹ صرف 85 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔

پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں 'ڈنکی' بجا ڈنکا! فلم میں شاہ رخ خان تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

Dunki First Day Advance Booking: شاہ رخ خان بہت جلد اپنی اس سال کی تیسری فلم ‘ڈنکی’ کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ ان کی یہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یعنی یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کنگ خان ‘ڈنکی’ کے شکل  میں اپنے مداحوں کو کرسمس کا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ ریلیز سے پہلے ہی فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے اور فلم اچھی کمائی کر رہی ہے۔

‘ڈنکی’ کی پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔جس کے مطابق فلم نے پہلے دن 37 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم نے پہلے دن ایڈوانس بکنگ میں بھارت میں 37,652 ٹکٹیں فروخت کیں اور 1.36 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔

‘ڈنکی’ کی کہانی کیا ہے؟

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ڈنکی’ دوستوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے جو دوسرے ملک جانے کے لیے چور دروازے کو اپناتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بعد میں انہیں وطن واپسی کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو نے مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے تین گانے ‘لٹ پٹ گیا’، ‘نکلے تھے کبھی ہم گھر سے’ اور ‘او ماہی’ ریلیز ہو چکے ہیں، جن میں شاہ رخ اور تاپسی کی شاندار کیمسٹری کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔

شاہ رخ کی 6 سال میں اتنے کم بجٹ والی پہلی فلم

شاہ رخ خان اور تاپسی پنو کے علاوہ وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی ‘ڈنکی’ کا حصہ ہیں۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا بجٹ صرف 85 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان 6 سال میں پہلی بار اتنے کم بجٹ کی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اس سال ریلیز ہونے والی ان کی دو فلموں میں ‘پٹھان’ کا بجٹ 250 کروڑ اور ‘جوان’ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا۔
ڈنکی باکس آفس پر پربھاس فلم سالار کے ساتھ ٹکر دینے والی
ڈنکی باکس آفس پر پربھاس اور پرشانت نیل کی پین انڈیا ایکشن فلم سالار کے ساتھ ٹکر والی ہے۔ یہ فلم ایک دن بعد یعنی 22 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سالار کو ایڈوانس بکنگ میں بھی لوگوں کا اچھا رسپانس ملا ہے۔ اس فلم میں پرتھوی راج سوکمارن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن بھی ہیں۔ اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں بھی اب تک ایک کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس