Bharat Express DD Free Dish

Fact About Actor Rajpal Yadav: اپنے کردار سے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کرنے والے اداکار راج پال یادو کے بارے میں کیا آپ جانتے ہیں یہ حقیقت؟

ہندی سنیما میں جب بہترین مزاحیہ اداکاروں کی بات ہوتی ہے تو راج پال یادو کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہوتا ہے۔ آج کل وہ اپنی فلم ’بھوت-بنگلہ‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ فوج میں رہ کر جوانوں کی وردی سے لے کر پیراشوٹ سلنے کا کام بھی کر چکے ہیں؟

راج پال یادو نے اپنے ابتدائی کیریئر میں نیوی میں شامل ہونا چاہا، لیکن چھوٹے قد کی وجہ سے یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ دسویں جماعت کے بعد انہوں نے آرڈیننس ملبوسات کی فیکٹری شاہجہانپور میں اپرنٹس شپ کے اشتہار کو دیکھا اور بغیر زیادہ سوچے فارم بھر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 4 ہزار بچوں کے درمیان امتحان دیا اور کامیابی بھی حاصل کی۔ ان کے مطابق انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ اس طرح بھارتی فوج میں اپنا حصہ ڈالنے جا رہے ہیں۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں انہوں نےکیا یہ  انکشاف

اپنے حالیہ وی لاگ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ انہوں نے براہِ راست میدانِ جنگ میں حصہ نہیں لیا، لیکن وہ فوج کے “ٹیلر” کے طور پر پہچانے گئے۔ یعنی انہوں نے سپاہیوں تک وردیاں پہنچانے کا کام کیا۔ حال ہی میں انہیں فوج کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

آج کل راج پال یادو اپنی فلم ‘بھوت-بنگلہ’ کے لیے خبروں میں ہیں

آج کل راج پال یادو اپنی فلم ‘بھوت-بنگلہ’ کے لیے خبروں میں ہیں۔ ان کی یہ فلم 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے اور اکشے کمار کے ساتھ ان کی مزاحیہ اداکاری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اکشے کمار کے ساتھ ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ میں بھی نظر آئیں گے، جو ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے اور 26 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read