Bharat Express

Bigg Boss 17: سلمان خان کے شو کا حصہ بنی کرمنل لائر ثنارئیس خان، آریا ن خان ڈرگس کیس سے ان کا کنیکشن

ثنا رئیس خان جو کہ ایک ہائی پروفائل کرمنل لائر ہیں۔ وہ بگ باس 17 کا حصہ بن چکی ہیں۔ بگ باس جیسے شو میں ثنا کی انٹری پر ناظرین قدرے حیران ہوئے

سلمان خان کے شو کا حصہ بنی کرمنل لائر ثنارئیس خان، آریا ن خان ڈرگس کیس سے ان کا کنیکشن

Bigg Boss 17: سلمان خان کے ریئلٹی شو بگ باس 17 طویل انتظار کے بعد بالآخر شروع ہو گیا ہے۔ شو کی تھیم دل، دماغ اور دم ہے۔ اس کے ساتھ ہی  کنٹسٹنٹ اس بار اسے چنے گئے ہیں جو تھیم کے ساتھ بالکل فٹ بیٹھتے ہیں۔

سلمان خان نے 15 اکتوبر کو بگ باس 17 کے گرینڈ پریمیئر کی میزبانی کی۔ اس کے ساتھ  ہی انہوں نے بگ باس 17 کے 17 امیدواروں کے نام سے بھی پردا اٹھایا ہے۔ اس بار فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ صحافیوں، وکلاء اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے افراد نے بھی شو میں شرکت کی ہے۔

ثناء رئیس خان کون ہیں؟

ثنا رئیس خان جو کہ ایک ہائی پروفائل کرمنل لائر ہیں۔ وہ بگ باس 17 کا حصہ بن چکی ہیں۔ بگ باس جیسے شو میں ثنا کی انٹری پر ناظرین قدرے حیران ہوئے، کیونکہ وہ اس سے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے تھے ۔ قابل ذکر با ت یہ ہےکہ جیسے ہی وہ بگ باس کا حصہ بنی، ان سے جڑی معلومات سامنے آنے لگی ہیں۔

آریان خان کیا ہے ان کا تعلق؟

ثنا رئیس خان ممبئی کی ایک مشہور کرمنل لائرہیں۔ جو بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مقدمات لڑتی ہیں۔ ثنا کی سب سے بڑی کڑی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا ڈرگ کیس ہے۔ ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ثنا رئیس خان اس کیس میں ایون ساہو کی وکیل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر یوسف ابوریش نے الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال میں ساتھی ڈاکٹروں کے ساتھ 500 سے زائد لاشوں کے درمیان کی تااریخ پہلی پریس کانفرنس

کیا ثنا  نے کیس جیتا ؟

آریان خان کو 2021 میں ممبئی کے ایک کروز سے 6 افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں ایون ساہو بھی شامل تھے۔جنہیں اس معاملے میں سب سے پہلے ضمانت

یہ بھی پڑھیں :غزہ شہر کے al-Ahli Arab Hospital میں ایک ہزار سے زائد معصوم بچوں اور خواتین کاخون رائیگاں نہیں جاے گا

ملی تھی۔ ثنا نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ جب ایون ساہو اور آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا تو ان کے پاس کوئی منشیات نہیں تھی۔ ثنا اس دعوے کے ساتھ ایون ساہو کی ضمانت کروانے میں کامیاب رہی اور بعد میں اس پوانٹ کو آریان خان کے وکیل نے بھی استعمال کیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read