Bharat Express DD Free Dish

Bollywood News: کپور خاندان کی بیٹی بنے گی سیاسی گھرانے کی بہو، انٹرنیٹ پر تصویر آتے ہی لوگوں کی قیاس آرائیوں کا آغاز

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپورایک بارپھرسے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کرخبروں کے بازار تک اداکارہ کی باتیں ہو رہی ہیں۔

Bollywood Actress: سوشل میڈیا پرکچھ وائرل ہوجائے اور اس پر تبادلہ خیال نہ ہو، بحث نہ ہو اور قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، یہ بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر جھانوی کپور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے اداکارہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کرخبروں کے بازار تک جھانوی کپور کی ہی باتیں ہو رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخرپورا معاملہ کیا ہے؟

جھانوی کپورکی تصویر وائرل

دراصل، سوشل میڈیا پرجھانوی کپور کی ایک تصویر نے ہلچل مچا دی ہے۔ جھانوی کپور نے اپنے نائٹ سوٹ کی ٹی شرٹ پر بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کا نام فلانٹ کیا ہے۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی فینس ان کے رشتے کو کنفرم مان رہے ہیں۔ جھانوی کپوراورشیکھر پہاڑیا لمبے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ حالانکہ  دونوں نے ہی اب تک اپنے پیار کا باضابطہ طورپر اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ایک دوسرے کے لئے دونوں کے پیاربھرے پوسٹ ان کے رشتے کو جگ ظاہرکرتے ہیں۔ جھانوی کپور کی نائٹ سوٹ میں یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ کی ٹی-شرٹ پرلکھا ہے کہ اگرمیں کھوجاوں تو پلیز شکھر پہاڑیا کے پاس پہنچا دیں۔

فینس کے درمیان جاری ہیں قیاس آرائیاں

جھانوی کپور کی ٹی-شرٹ پر لکھے اس کیپشن نے فینس کا دل جیت لیا ہے۔ فینس جھانوی کپور اورشیکھر کے رشتے کو اب پوری طرح سے کنفرم مان رہے ہیں، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس پرکوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ اس کے ساتھ اب قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ کپور خاندان کی بیٹی، سیاسی گھرانے کی بہو بنے گی۔ حالانکہ اس کا پتہ وقت کے ساتھ ہی چلے گا۔

کون ہیں شیکھرپہاڑیا؟

شیکھر پہاڑیا کی اگربات کریں تو شیکھر پہاڑیاں ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جی ہاں، شیکھرمہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے ناتی ہیں۔ اس کے علاوہ شیکھر پہاڑیا ایک بزنس مین بھی ہیں۔ اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ کیا یہ دونوں اپنے رشتے پرکچھ کہتے ہیں یا پھر سیدھا شادی کی ہی خوشخبری ملے گی۔ بہرحال دونوں کے پوسٹ اورساتھ بنے رہنے سے یہ کنفرم ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اب شادی کے باضابطہ اعلان کا مداحوں کو انتظار ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read