Bharat Express

Kangana Ranaut’s Emergency: بی جے پی رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد کنگنا رانوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ اس دن سنیما گھروں میں دے گی دستک، نبھائیں گی اندرا گاندھی کا رول!

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی فلم ایمرجنسی کی نئی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔ کنگنا رانوت نے فلم کی ریلیزڈیٹ کی جانکاری خود اپنے انسٹا گرام سے دی ہے۔

کنگنا رانوت کی فلم ایمرجنسی کے ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

Emergency Release Date: بالی ووڈ اداکارہ اورہماچل پردیش کے منڈی سے رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے اپنے فینس کوایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ الیکشن جیتنے کے بعد کنگنا رانوت پھرسے فلموں میں کام کرنا شروع کرچکی ہیں اوراپنی آنے والی ’ایمرجنسی‘ کی ریلیزڈیٹ لے کرایک بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ ریلیز ڈیٹ جاننے کے بعد فینس بہت خوش ہوگئے ہیں۔

سال 1975 میں ہندوستان میں نافذ ہوئے ایمرجنسی کی کہانی سے متعلق آرہی اس فلم میں کنگنا رانوت نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردارنبھایا ہے۔ انہوں نے اس فلم میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ڈائریکٹ بھی کیا ہے۔ اب کنگنا رانوت نے کئی بار ٹل چکی اپنی اس فلم کی نئی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس دن ریلیزہوگی فلم

کنگنا رانوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ 6 ستمبرکوسنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ کنگنا رانوت نے اپنے انسٹا گرام پرنیا پوسٹرشیئر کرتے ہوئے لکھا- ’آزاد ہندوستان سے سب سے سیاہ باب کے 50ویں سال کی شروعات۔ کنگنا رانوت کی ایمرجنسی 6 ستمبر2024 کوسنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘ نیا پوسٹردیکھنے کے بعد فینس اس پر ڈھیر سارے کمنٹ کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

کئی بارملتوی ہوچکی تھی فلم کی ریلیزڈیٹ

واضح رہے کہ کنگنا رانوت کی ریلیزڈیٹ پہلے بہت بارملتوی ہوچکی ہے۔ فلم کی ریلیزڈیٹ کوتین بارپوسٹ پون کیا جا چکا ہے۔ سب سے پہلے یہ فلم اکتوبر2023 میں ریلیزہونے والی تھی۔ اس کے بعد اس ڈیٹ کو پوسٹ پون کرکے فلم کو 24 نومبر2023 میں ریلیزکرنے کی بات کہی گئی۔ وہیں اس کے بعد فلم کو14 جون کو ریلیزکرنے کی بات کہی گئی تھی۔ تاہم اب فلم 6 ستمبرکوریلیزہونے والی ہے۔

فینس نے کنگنا رانوت کوپوسٹرپرکئے کمنٹس

کنگنا رانوت کے اس پوسٹرپرفینس بہت سارے کمنٹ کررہے ہیں۔ ایک نے لکھا-کنگنا شیرنی، وہیں، دوسرے یوزرس نے لکھا- 5ویں نیشنل ایوارڈ کی تیاری ہے۔ تیسرے نے لکھا- یہ فلم بلاک بسٹرہونی چاہئے۔ اس پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے لائک بھی کیا ہے۔ حالانکہ کنگنا رانوت کے کمنٹ سیکشن میں کچھ لوگ ریلیزسے پہلے ہی اس فلم کوفلاپ بتا رہے ہیں۔ ایک یوزرنے لکھا کہ فلم فلاپ ہوجائے گی۔ وہیں، دوسرے نے لکھا- ایک اورفلاپ ریلیزہونے جا رہی ہے۔

کنگنا رانوت کو ملا تھا بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ

واضح رہے کہ کنگنا نے 2021 میں ’ایمرجنسی‘ ایک سیاسی ڈراما ہے، لیکن یہ اندرا گاندھی کی بایوپک نہیں ہے، کنگنا نا صرف فلم میں لیڈ رول میں نظرآئیں گی بلکہ انہوں نے فلم کی ہدایت کاری کی ہے۔ کنگنا رانوت نے اس سے پہلے بھی فلم ’منیکرنیکا کی ہدایت کاری کی تھی۔‘  رانی لکشمی بائی کی بایوپک میں کنگنا رانوت نے لیڈ رول بھی نبھایا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگئی تھی۔ اس فلم کے لئے کنگنا رانوت کو بہترین اداکارہ  کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ایمرجنسی میں کنگنا رانوت کے ساتھ انوپم کھیر، ملند سومن، مہیما چودھری جیسے جیسے کئی فنکاراہم رول نبھاتے ہوئے نظرآئیں گے۔