Bharat Express

69th National Film Awards: دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر جذباتی ہوئیں وحیدہ رحمان، اپنے ایوارڈ کو فلم انڈسٹری کو وقف کیا

69th National Film Awards: نیشنل فلم ایوارڈس میں عظیم اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔ اس دوراہ وحیدہ رحمان کافی جذباتی نظرآئیں۔

عظیم اداکارہ وحیدہ رحمان کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

69th National Film Awards 2023: نیشنل فلم ایوارڈس میں عظیم اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستان کی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے ہاتھوں سے انہیں اعزازسے سرفرازکیا۔ اس دوران وحیدہ رحمان کی آنکھوں میں آنسونظرآئے۔ اس یادگارلمحے کو اپنی نظروں سے دیکھ رہے تمام لوگوں نے کھڑے ہوکراداکارہ کی عزت افزائی کی اورتالیوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ انہیں مبارکباد دی۔

ایوارڈ لینے کے بعد وحیدہ رحمان نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکراورجوری اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وحیدہ رحمان نے کہا- ”مجھے بہت احترام کا احساس ہو رہا ہے، لیکن آج جس بھی مقام پرمیں کھڑی ہوں، یہ میری پیاری فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہے۔ مجھے قسمت سے بہت اچھے ٹاپ ڈائریکٹرس، پروڈیوسرس، فلم میکرس، ٹکنیشینس، رائٹرس، ڈائیلاگ رائٹرس اورمیوزک ڈائریکٹرس سب کا بہت سہارا ملا۔ بہت عزت دی، بہت پیار دیا۔“

فلم انڈسٹری کے ساتھ شیئر کیا ایوارڈ

وحیدہ رحمان نے مزید کہا، ”آخرمیں ہیئر، کاسٹیوم ڈیزائنراورمیک اپ آرٹسٹ کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ اسی لئے یہ ایوارڈ میں اپنے فلم انڈسٹری کے سارے ڈپارٹمنٹ کے ساتھ شیئرکرنا چاہتی ہوں کیونکہ انہوں نے شروع دن سے مجھے بہت پیار دیا، سپورٹ ملا۔ کوئی بھی ایک اکیلا آدمی فلم نہیں بنا سکتا، ان سب کو ہم سب کی ضرورت ہوتی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں:  National Film Awards 2023: نئی دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد، وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے ہوئیں سرفراز، سردار ادھم کو ملا بیسٹ ہندی فلم کا ایوارڈ

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے وحیدہ رحمان کے لئے کہی یہ بات

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفرازہونے پرمبارکباد دی۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے کہا، ”انہوں نے اپنے فن اور شخصت سے فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے لئے کوئی دوسرا نام رکھنے سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ اس دور میں نام بدل کرکام کرنا روایت ت ھی۔ انہوں نے کئی ایسی فلمیں منتخب کیں، جن میں ان کا رول خواتین سے متعلق بندھنوں کو توڑتی تھی۔ وحیدہ رحمان نے مثال پیش کی ہے کہ وویمن امپاورمنٹ کے لئے خود خواتین کو ہی پہل کرنی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔